مہاراشٹر کے دو اسپتالوں کو سرکاری مدد دینے سے متعلق ایک معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ پبلک ہیلتھ سرکاروں کے لیے کبھی بھی ترجیح میں نہیں رہی۔ بچے مر رہے ہیں اور راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات میں سرکار کی پوری مشینری کچھ نہیں کر رہی ہیں۔
گزشتہ اتوار کو ایڈیشنل سیشن جج نے سات ہزار روپے کے نجی مچلکے اور مظاہرہ نہ کرنے کی شرط پر مظاہرین کو ضمانت دی تھی۔
قانون کے طالب علموں کے ذریعے اس بارےمیں چیف جسٹس رنجن گگوئی کو لکھے گئے خط کے بعد معاملے کی سماعت کے لئے دو ججوں کی بنچ تشکیل کی گئی تھی۔
ممبئی کے آرے کالونی میں میٹرو کار شیڈ بنانے کے لئے تقریباً 2700 درخت کاٹنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کی ماہرین ماحولیات مخالفت کر رہے ہیں۔ ماحولیات کے کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ کالونی سے جمعہ کو دیر رات تک 1000 درخت کاٹے جا چکے ہیں۔
ہائی کورٹ نے بی ایم سی کو ہدایت دی ہے کہ ٹیسٹ ٹیوب سے پیدا ہوئی ایک بچی کو وہ ایک نیا برتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرے جس میں اس کے بائیولوجیکل والد کا نام نہ ہو۔
الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوورپل پر چڑھنے کے دوران مچی بھگڈر کے نتیجے میں22افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ممبئی: آج یہاں مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئیل کی آمد سے چند گھنٹے قبل صبح تقریباً ساڑھے 9اور 10بجے کے درمیان ویسٹرن ریلوے کے الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے […]