سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر اور راجیہ سبھا کی سابق رکن برندا کرات نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو خط لکھ کر اتر پردیش حکومت کی جانب سے 2015 میں محمد اخلاق کو بھیڑ کے ذریعے پیٹ -پیٹ کر ہلاک کیے جانے کے معاملے میں ملزمین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے اقدام میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ 23 اگست کو ہریانہ کے فرید آباد میں 12ویں جماعت کے طالبعلم آرین کو مبینہ گئو رکشک گروپ نے پیچھا کرتے ہوئے گولی مار دی تھی۔ متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد سی پی آئی (ایم) لیڈربرندا کرات کا کہنا ہے کہ پولیس نےمتاثرین کو بتایا کہ ملزم نے ‘غلطی سے’ ان کے بیٹے کو مار دیا۔
لکھنؤ پولیس کے ذریعے گرفتار کئے گئے گلوکار ورون بہار نے ’ جو نہ بولے جئے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان‘نامی ایک متنازعہ نغمہ گایا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
کرات نے کہا،’یہ ویڈیو کسی ایک کمیونٹی کے ذریعے کسی خاص کمیونٹی کے خلاف تشدد بھڑکانے اور ان کو دھمکانے والے ہیں۔ ‘
بہار کی رہنے والی ایک 33 سالہ خاتون نے اپنی شکایت میں سی پی ایم رہنما کوڈئیری بالاکرشنن کے بیٹے بنائے ونودنی بالاکرشنن پر شادی کا جھانسہ دےکر ریپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے بنائے سے 8 سال کا ایک بیٹا ہونے کی بات بھی کہی ہے۔