گزشتہ دو سالوں میں 928 طالبعلموں نے علاقائی زبانوں میں بی ای / بی ٹیک میں داخلہ لیا: حکومت
وزارت تعلیم میں وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں انجینئرنگ کی کتابیں (بی ٹیک/ڈپلومہ) دستیاب کرانے کے مقصد سے ‘تکنیکی کتاب لکھنے اور اس کے ترجمہ کے لیے اسکیم’ شروع کی ہے۔