ہندوستان کی عوام نے دلائی لاما سے محبت کی اور انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا؛ بدلے میں یہی انہوں نے ہندوستانی عوام کو لوٹایا۔ دوسری طرف ہندوستان کی حالیہ حکومتوں نے، چین کے خوف سے انہیں لے کر محتاط رویہ اپنایا۔ جبکہ ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا۔
علم کی تلاش میں پدم نابھ جینی کی یہ کٹھن یاترا ہمارے دور کے لیے، جس میں ہر قسم کی معلومات آن لائن ہو گئی ہے، ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ حالانکہ گوگل اور یو ٹیوب کسی کو بھی سست اور آرام پسند بنا سکتے ہیں۔
دلت اس سال جیند میں ہوئی ایک دلت لڑکی کے گینگ ریپ اور قتل کے معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو زیادہ سخت بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعے ایک آرڈیننس لانے کی مانگ کو لے کر قریب 4 مہینے سے مظاہرہ کر رہے تھے۔
2016 میں مبینہ طور پر مردہ گائے کی کھال نکالنے کے معاملے میں دلت فیملی کے چار ممبروں کی باندھکر سرعام کی گئی تھی پٹائی۔ دو سال بعد معاملے کے ملزمین میں سے ایک نے مقدمہ واپس لینے کی دھمکی دیتے ہوئے کیا حملہ۔
روحانی رہنما نے کہا، ہمیں لوگوں کی اس بنیاد پر صف بند نہیں کرنی چاہیے کہ ہم بودھ ہیں، ہم ہندو ہیں، ہم مسلمان ہیں۔ یہ اچھا نہیں ہے۔