دہشت گردوں کی طرف سے کشمیری پنڈتوں سمیت اقلیتی برادری کے غیرمسلموں کو نشانہ بنا کر کی جانے والی ہلاکتوں کے خلاف وادی کشمیر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔پی ایم پیکج کے تحت بھرتی کیے گئے ملازمین وادی سے کہیں اور بسائے جانےکی مانگ کر رہے ہیں۔
جمعرات کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ واقع تحصیل دفتر میں گھس کر 35 سالہ کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کو ہلاک کرنے کے بعد دہشت گردوں نے جمعہ کو پلوامہ میں ایک پولیس کانسٹبل کو ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ راہل کی موت کے خلاف کشمیری پنڈتوں نے مظاہرہ کیا۔
گزشتہ 26 فروری کو ہوئے بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے ایک دن بعد 27 فروری کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں ایئر فورس کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس میں فضائیہ کے6جوانوں اور ایک مقامی شہری کی موت ہو گئی تھی۔
انڈین ایئر فورس کا ایم آئی -17 طیارہ آگ لگنے کے بعد بڈگام کے گاریند کلاں گاؤں کے پاس گرا ۔ پاکستان نے کہا اس میں ہمارا ہاتھ نہیں ۔