بجٹ 2023-24 کا پاپولزم یہ ہے کہ اس میں بظاہر سماج کے ہر طبقے کو کچھ نہ کچھ دینے کی بات کی گئی ہے، خواہ وہ خواتین ہوں، آدی واسی ہوں، دلت ہوں، کسان ہوں یا پھر مائیکرو، اسمال، میڈیم انٹرپرائزز۔لیکن اعلانات کا تبھی کوئی مطلب ہوتا ہے، جب ہر ایک کے لیے مناسب فنڈز بھی مختص کیے جائیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حکومت زیادہ دنوں تک رہی تو تمام بینک بند ہو جائیں گے۔ لائف انشورنس کا خاتمہ ہو جائے گا۔
بجٹ کو خواہ کتنا ہی بڑھا چڑھا کرپیش کیا جائے، نریندر مودی کے نو سال کے اقتدار کی وراثت — مینوفیکچرنگ، نجی سرمایہ کاری اور روزگار میں جمود کی ہے۔ حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ایک اضافی مسئلہ بن گئی ہے۔
سال 2023 کے عام بجٹ میں منریگا کےمختص میں شدیدکٹوتی کرتے ہوئےاس کے لیے60000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ تاہم، مالی سال2023 کے لیے بجٹ کا ترمیم شدہ تخمینہ 89400 کروڑ روپے تھا، جو 73000 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ سے کہیں زیادہ تھا۔
مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا آخری مکمل بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نئے ٹیکس نظام کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب سے انکم ٹیکس سلیب کی تعداد چھ سے کم کر کے پانچ کر دی گئی ہے۔