اس سے پہلے بلند شہر ایس ایس پی ، سیانہ سی او اور چنگراوٹھی پولیس چوکی انچارج کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ بلند شہر تشدد کے دوران انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سمت کمار نامی نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ سدرشن نیوز نےسماجی یکجہتی کو پامال کرنے کی کوشش کی ہے، اس سے پہلے وہ سنبھل کی فضاؤں میں فرقہ وارانہ زہر گھولنے کے جرم میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
ویڈیو: دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے بلند شہر کے مہاؤ گاؤں کا دورہ کیا جہاں مبینہ طور پر ہوئی گئو کشی کے بعد ہوئے تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل ہوا تھا۔
آئی بی کی رپورٹ ملنے کے بعد بلند شہر ایس ایس پی ، سیانہ سی او اور چنگراوٹھی پولیس چوکی انچارج کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں مقامی پولیس اور انتظامیہ پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔
بلندشہر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ سے بی جے پی رہنماؤں کی ناراضگی سے متعلق ایک خط ملا ہے۔ اس کو لےکر جانچکے حکم دیے گئے ہیں۔
انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل پر جمعہ کو چپی توڑتے ہوئے سی ایم نے بلند شہر کے واقعہ کو محض ایک حادثہ قرار دیا۔
پولیس یہ پختہ طو رپر کہہ رہی ہے کہ جیتو فوجی معاملے میں شامل تھا۔ اس لیے اس کو نامزد کیا گیا ہے۔انسپکٹر سبودھ کمار کو گولی جیتو فوجی نے ماری یا نہیں اس پر سوال ہے ۔یوپی پولیس بی ایس ایف کے رابطے میں ہے اور آج جیتو کی گرفتاری کا امکان ہے۔
گزشتہ سوموار کو بلند شہر کے سیانہ گاؤں میں مبینہ گئو کشی کے بعد ہوئے تشدد میں پولیس افسر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں بجرنگ دل کا رہنما یوگیش راج کلیدی ملزم ہے۔
میرٹھ رینج کے آئی جی رام کمار کے مطابق،ایف آئی آر میں غلطی سے ایک بچے کانام درج ہوگیا تھا۔اب 11 سال کے ساجد کی جگہ 26 سال کے دوسرے ساجد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ،اگر یوگیش کے خلاف ثبوت ملے تو ہم کارروائی کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔
ویڈیو: اتر پردیش کے بلند شہر میں مبینہ گئو کشی کے بعد بھڑکی بھیڑ نے انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کر دیا۔ ریاست میں پھیلے غنڈہ راج پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے بات چیت کر رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی۔
رپورٹ کے مطابق، سوموار کی شام تقریباً 70 پولیس والے نیابانس گاؤں ملزموں کی شناخت کے لیے آئے تھے ۔انسپکٹر سبودھ کمار قتل معاملے میں کلیدی ملزم یوگیش راج کے بیان پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔
گزشتہ سوموار کو بلند شہر کے سیانہ گاؤں میں مبینہ گئوکشی کے بعد پھیلے تشدد میں پولیس افسر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کر دیا گیا تھا۔اس معاملے میں بجرنگ دل کا رہنما یوگیش راج کلیدی ملزم ہے۔
بلند شہر کے سیانہ گاؤں میں گزشتہ سوموار کو مبینہ گئو کشی کے بعد ہوئے تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ اور سمت کمار نامی نو جوان کی موت ہو گئی تھی۔
بلند شہر تشدد میں مارے گئے انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل کو ان کی بہن نے جہاں پولیس کی سازش بتایاہے، وہیں گاؤں مہاؤ کے سابق پردھان نے کہا پولیس والوں سے ہماری صلح ہوگئی تھی لیکن بجرنگ دل والے نہیں مانے۔
بلند شہر کے سیانہ گاؤں میں گئو کشی کی افواہ کے بعد ہوئے تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار کی موت ہوگئی تھی ۔ سبودھ کمار اخلاق قتل معاملے کے جانچ افسر رہ چکے ہیں ۔ معاملے میں کلیدی ملزم یوگیش راج بجرنگ دل کا ضلع کنوینر ہے۔
بلند شہر کے ڈی ایم انج جھا کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں اور پولیس کے بیچ جھڑپ کے دوران پولیس انسپکٹر سبودھ کی موت ہوگئی ۔
شبنم کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے اپنے دیور پر ایسڈ اٹیک کا الزام لگایا ہے۔