این آئی اے نے کہا – لال قلعہ کے قریب ہوا دھماکہ کار سے کیا گیا خودکش حملہ تھا
گزشتہ ہفتے لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکے کی تحقیقات کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو کہا کہ دھماکہ کرنے والی کار کو چلارہا عمر نبی ‘خودکش بمبار’ تھا۔ ایجنسی کے مطابق قومی دارالحکومت میں یہ اس طرح کا پہلا خودکش حملہ تھا، جو کار کی مدد سے کیا گیا۔
