chandrayaan-3

(تصویر بہ شکریہ: فیس بک/دھرمیندر پردھان)

چندریان پر این سی ای آر ٹی ماڈیول میں سائنس کو اساطیری واقعات سے منسلک کرنے پر ناراضگی

ماہرین تعلیم اور طلبہ تنظیموں نے کہا کہ بچوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے بجائے مرکزی حکومت این سی ای آر ٹی کے ذریعے اساطیر اور سائنس کو ضم کر کےاپنے ‘بھگوا نظریات’ کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چندریان 3 مشن پر این سی ای آر ٹی کے ذریعے جاری ایک ریڈنگ ماڈیول میں اسرو اور سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے بجائے وزیر اعظم کی تعریف و توصیف کی گئی ہے۔

دہلی میں چندریان-3 مشن پر این سی ای آر ٹی کے اسپیشل ریڈنگ ماڈیول کے اجراء کے دوران اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کے ساتھ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان ۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@dpradhanbjp)

این سی ای آر ٹی ریڈنگ ماڈیول میں چندریان 3 کی کامیابی کا سہرا مودی کو، خلائی سائنس کو ویدوں سے جوڑا

خلائی سائنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چندریان مشن پر این سی ای آر ٹی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ریڈنگ ماڈیول اسرو اور اس کے سائنسدانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، جنہوں نے کئی سالوں میں اپنی ناکامیوں پر جیت حاصل کی ہے۔

آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں  واقع ستیش دھون خلائی مرکز میں لانچنگ سے پہلے چندریان-3 ۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک/اسرو)

چندریان–3 لانچ پیڈ بنانے والے انجینئروں کو سال بھر سے زیادہ سے تنخواہ نہیں ملی: رپورٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جھارکھنڈ کے رانچی میں واقع ہیوی انجینئرنگ کارپوریشن کے انجینئروں کو گزشتہ 17 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں لانچ کیے گئے چندریان–3 کے لانچ پیڈ اور دیگر اہم آلات یہیں تیار کیے گئے ہیں۔