قائد ملت ایجوکیشنل اینڈ سوشل ٹرسٹ چنئی نے ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اعلیٰ صحافتی اقدارکی پیروی اور بے خوف صحافت کے لیے دی وائر کی غیر معمولی خدمات اور اظہار رائے کی آزادی کے لیےاس کی مسلسل جدوجہد کا اعتراف کرتے ہیں۔
بنگلورو-چنئی شتابدی ایکسپریس میں جمعہ کو انگریزی اخبار ‘دی آریہ ورت ایکسپریس’تقسیم کیا گیا، جس کے پہلے صفحے پر اسلامی حکومت اور اورنگ زیب سے متعلق متنازعہ مضامین تھے۔ آئی آر سی ٹی سی کا کہنا ہے کہ اس ٹرین میں دکن ہیرالڈ اور ایک کنڑ اخبارہی تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایک مسافر نے جب ٹوئٹر پر اس اخبارکے خلاف اعتراض کیا تو ریلوے انتظامیہ نے صفائی پیش کرتے ہوئے جانچ کی بات کہی۔
اتر پردیش پولیس نے کہا کہ اتر پردیش کے جون پور کےباشندہ 62 سالہ منموہن مشرا پچھلے 35 سال سے چنئی میں رہے ہیں۔ الزام ہے کہ اپنے کئی ویڈیو میں مشرا نے وزیر اعظم نریندر مودی مودی اور بی جے پی حکومت کی اس کی پالیسیوں اور کووڈ 19 کی دوسری لہر کو سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہونے کی نکتہ چینی کی ہے۔
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے کئی سابق اورموجودہ ججوں پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لیے ایک مہینے پہلے مدراس ہائی کورٹ کے سابق جسٹس کرنن کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔الزام ہے کہ انہوں نے خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا اور جوڈیشل افسران اور ججوں کی بیویوں کو دھمکایا ہے۔
خاتون نے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور کچھ تصویریں دی ہیں، جس میں مبینہ طور پر اے بی وی پی کے قومی صدرخاتون کے گھر کے دروازے پر پیشاب کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو: تمل ناڈو حکومت نے مارچ مہینے میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے ایشیا،یورپ اور افریقی ممالک کے کل 129 غیرملکی شہریوں کو ایک سینٹرل جیل میں رکھا ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق، ان کے ساتھ بے حد غیرانسانی سلوک کیاجا رہا ہے، وہیں وکیلوں کا ماننا ہے کہ یہ کارروائی غیرقانونی ہے۔
تمل ناڈو حکومت نے مارچ مہینے میں تبلیغی جماعت کےاجتماع میں شامل ہوئے ایشیا، یورپ اور افریقی ممالک کے کل 129غیرملکی شہریوں کو ایک سینٹرل جیل میں رکھا ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے، وہیں وکیلوں کا ماننا ہے کہ یہ کارروائی غیرقانونی ہے۔
نیتی آیوگ نے 14 جون، 2018 کو شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 2020 تک دہلی، بنگلور، چنئی اور حیدر آباد کے علاوہ 21 شہروں کا گراؤنڈ واٹر ختم ہو سکتا ہے۔
تمل ناڈو حکومت نے پیشکش ٹھکرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ اس پر مناسب فیصلہ لیںگے۔
اگر حکومت نے جلد ہی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا تو ملک کے 21 شہر کیپ ٹاؤن کی طرح ہوجائیں گے جہاں پانی بالکل نہیں ہے۔ ان شہروں میں دہلی ، گڑگاؤں ، میرٹھ اور فریدآباد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے ۔ نئی دہلی : پورے ملک […]
چنئی میں گزشتہ کچھ مہینوں سے جاری پانی کی کمی کے سبب لوگ بےحال ہیں ۔ آئی ٹی کمپنیوں نے ملازمین سے گھر سے کام کرنے کو کہا، ہوٹل نے دوپہر کا کھانا بند کر دیا ہے، کئی نے اپنے کام کے گھنٹے بھی گھٹائے ہیں۔
این سی ای یو ایس کی ایک رپورٹ بتاتی ہے کہ ملک میں مسلمانوں کی 84 فیصد آبادی کی روزانہ آمدنی اوسطاً 50 روپے سے بھی کم ہے۔وہیں شادیوں پر مسلمان اتنا خرچ کرنے لگے ہیں کہ اس کی مجموعی رقم عمرہ پر سالانہ خرچ کی جانے والی رقم سے زیادہ ہو جاتی ہے۔
حکومت میں ہرکوئی دوسرا موضوع تلاش کرنے میں مصروف ہے جس پر بول سکیں تاکہ روپے اور پیٹرول پر بولنے کی نوبت نہ آئے۔ عوام بھی چپ ہے۔ یہ چپی شہریوں کے خوف کا ثبوت ہے۔
روپے کی قیمت میں ہورہی مسلسل گراوٹ بھی تیل کی قیمتوں کو متاثر کررہی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ایم کرونا ندھی اور رافیل سودے پر بی جے پی کے سینئر رہنما یشونت سنہا ، ارون شوری اور سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے اٹھائے گئے سوالوں پر ونود دوا کا تبصرہ۔
تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی واقع ایک اپار ٹمنٹ میں 11 سالہ بچی کے ساتھ کئی مہینوں تک مبینہ طور پر ریپ کرنے کے الزام میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں بلڈنگ کا گارڈ بھی شامل ہے۔
عدالت نے 18 ایم ایل اے کو نااہل ٹھہرائے جانے کے تمل ناڈو اسمبلی صدر کے حکم کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس ایم سندر کو دھمکی بھرا نامعلوم خط بھیجنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی مانگ کو لےکر فوراً سماعت کی درخواست کو نامنظور کر دیا۔
ویڈیو: پورے ملک میں افواہوں کی وجہ سے بڑھ رہے ماب لنچنگ کے واقعات پر سماجی کارکن ہرش مندر سے دی وائر کے برجیش سنگھ کی بات چیت۔