ہندی سے فارسی یاعربی کے الفاظ کو چھانٹکر باہر نکال دینا ناممکن ہے۔ایک ہندی داں روزانہ نادانستہ طورپر ہی کتنی فارسی، عربی یا ترکی کے لفظ بولتا ہے، جن کے بنا کسی جملےکی ساخت تک ناممکن ہے۔
چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے کہا کہ پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کے دوران اردو اور فارسی کے لفظوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔
ایک عرضی میں راجدھانی کی بڑھتی آبادی اور بڑھتے جرائم کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی پولیس میں جوانوں کی منظور شدہ تعداد کو بڑھانے اور اضافی پولیس اہلکاروں کی تقرری کئے جانے کا حکم دینے کی مانگ کی گئی تھی۔