وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بیان مہاراشڑکے اکولہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس سے ایک دن پہلے ہی مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے جاری اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی نے ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ کیا تھا۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس اور بی جے پی کے نیشنل ورکنگ پریسیڈنٹ جے پی نڈا کے ذریعے جاری 40 صفحات کے انتخابی منشور میں جیوتبا اور ساوتری بائی پھولے کو بھی بھارت رتن دینے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی نوجوانوں کو ایک کروڑ روزگار مہیا کرانے سمیت کئی دوسرے وعدےکیے گئے ہیں۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے رام دیو کو خط لکھکر یہ تجویز دی ہے۔ 3 سال پہلے فڈنویس حکومت نے رام دیو کو ناگپور میں پتنجلی فوڈ اور ہربل پارک کے لئے 230 ایکڑ زمین مہیا کرائی تھی، جو ابھی تک شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔
سال 2012 میں پانچ لوگوں کو لشکر طیبہ سے جڑے ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 7 سال بعد اس ہفتے بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے والے ان میں سے ایک محمد عرفان غوث نے دعویٰ کیا ہے کہ ہ وہ بےقصور تھے اور لمبی سماعت سے بچنے اور اپنی فیملی کو بگڑتے اقتصادی حالات سے بچانے کے لئے انہوں نے جرم قبولکر لیا تھا۔
گزشتہ ہفتے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا تھا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے گلے پر بم باندھکر ان کو کسی دوسرے ملک بھیج دینا چاہیے۔ اس دوران وہاں فڈنویس اور بی جے پی کے ریاستی صدر موجود تھے۔
مہاراشٹر حکومت نے مراٹھاؤں کو نوکری اور تعلیم میں 16 فیصد ریزرویشن دینے کی تجویز اسمبلی میں رکھی تھی، جس کو دونوں ایوان نے مشترکہ رضامندی سے پاس کر دیا۔ حکومت کی کوشش 5 دسمبر سے ریاست میں مراٹھا ریزرویشن نافذ کرنے کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ پولیس کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنے بچوں کی گمشدگی کا درد برداشت کر رہے ہیں اور گمشدہ بچے بھی تکلیف اٹھا رہے ہیں۔
کانگریس رہنما سنجے نروپم کے مطابق، آر ٹی آئی سے انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دفتر میں چائے اور ناشتہ پر سال 18-2017 میں 3.34 کروڑ روپے خرچ ہوئے جو 16-2015کے مقابلے میں 577 فیصد زیادہ ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے نوٹ بندی پربھارتیہ جنتا پارٹی کا جشن ،اور اس کی مخالفت میں یوم سیاہ منانے کا فیصلہ اور مہاراشٹر میں کسانوں کی قرض معافی میں بدعنوانی پر ونود دوا کا تبصرہ