وزارت تعلیم کی ہدایت – 2 اکتوبر تک پی ایم مودی کے بچپن کے واقعات پرمبنی فلم دکھائیں اسکول
وزارت تعلیم نے سی بی ایس ای، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور نوودیا ودیالیہ سمیتی کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بچپن کے واقعات پر مبنی فلم ‘چلو جیتتے ہیں’ کو اپنے اسکولوں میں دکھائیں، اور یہ بھی کہا ہےکہ اس سے نوجوان طلبہ کو کردار سازی، خدمت گزاری اور ذمہ داری جیسے موضوعات پر غور کرنے میں مدد ملے گی۔
