چھتیس گڑھ : چٹ فنڈ دھوکہ دھڑی میں رمن سنگھ کے بیٹے ابھیشیک سنگھ سمیت 20 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج
عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ شکایت کے مطابق، رمن سنگھ کے بیٹے ابھیشیک سنگھ، سابق رکن پارلیامان مدھوسودن یادو اور کانگریس رہنما رمیش ڈاکلیا کے ساتھ کئی بار عوام کے سامنے ایک چٹ فنڈ کمپنی کی تشہیر کی تھی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ یہ کمپنی ابھیشیک سنگھ کی ہے اور محفوظ ہے۔