Chowkidar Narendra Modi

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایئر انڈیا اور وزارت ریل کے  جواب نہیں دینے  پر الیکشن کمیشن ہواناراض

الیکشن کمیشن نے ڈھل مل رویے پر ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت ریل اور آئی آر سی ٹی سی کو نوٹس جاری کرکے 4 اپریل تک جواب دینے کو کہا ہے۔

ریلوے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، چائے کے کپ پر لکھا ’میں بھی چوکیدار‘

کاٹھ گودام شتابدی ایکسپریس میں سفر کر رہے ایک مسافر کے ذریعے پیپر کپ کی تصویر کے ساتھ کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہونے پر ریلوے نے کہا کہ اس نے کپ ہٹا لیے ہیں اور ٹھیکے دار کو سزا دی ہے۔حال ہی میں ریلوے اور ایئر انڈیا نے اپنے ٹکٹ اور بورڈنگ پاس پر نریندر مودی کی تصویر شائع کی تھی۔

بی جے پی کو ٹی-شرٹ کی مارکیٹنگ کے بجائے شکشا متروں کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا،اتر پردیش کے شکشا متروں کی محنت کی روز بے عزتی ہوتی ہے ،سیکڑوں متاثرین نے خودکشی کر لی۔جو سڑکوں پر اترے ،حکومت نے ان پر لاٹھیاں چلائیں،این ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا۔ بی جے پی رہنما ٹی شرٹوں کی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔کاش وہ اپنی توجہ دردمندوں کی طرف بھی دیتے۔

گمشدہ جے این یو طالب علم نجیب کی ماں کا وزیر اعظم سے سوال، اگر آپ چوکیدار ہیں تو میرا بیٹا کہاں ہے

اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ٹوئٹر پر اپنے نام کے ساتھ چوکیدار لگانے کے بعد 2016 میں لاپتہ ہوئے طالب علم نجیب احمد کی ماں فاطمہ نفیس نے ان سے پوچھا کہ ملک کی اعلیٰ ترین ایجنسیاں کیوں نجیب کو ڈھونڈنے میں ناکام رہیں۔