مرکزی حکومت تین ملکوں کی غیر مسلم اقلیتوں کے لیے شہریت کے حصول کو آسان بنائے گی: رپورٹ
ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سےآئے چھ اقلیتی برادریوں – ہندو، سکھ، پارسی، عیسائی، بودھ اور جین کی شہریت کی درخواستوں کو آگے بڑھانے کے لیے معاون دستاویزوں کے طور پر ایکسپائرڈ پاسپورٹ اور ویزا کو قبول کرنے کے لیے شہریت کے پورٹل میں تبدیلی کرنےکی تیاری میں ہے۔