class 12 student

ہریانہ میں گائے اسمگلنگ کے شبہ میں مارے گئے طالبعلم کے قاتل کو پولیس ’اچھا انسان‘ بتا رہی ہے: برندا کرات

گزشتہ 23 اگست کو ہریانہ کے فرید آباد میں 12ویں جماعت کے طالبعلم آرین کو مبینہ گئو رکشک گروپ نے پیچھا کرتے ہوئے گولی مار دی تھی۔ متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد سی پی آئی (ایم) لیڈربرندا کرات کا کہنا ہے کہ پولیس نےمتاثرین کو بتایا کہ ملزم نے ‘غلطی سے’ ان کے بیٹے کو مار دیا۔

ہریانہ: گئو رکشکوں نے 12ویں جماعت  کے طالبعلم کو گائے کا اسمگلر سمجھ کر گولی ماری، موت

یہ واقعہ 23 اگست کو فرید آباد میں پیش آیا، جہاں دہلی – آگرہ قومی شاہراہ پر گڑھ پوری کے قریب گئو رکشوں کے ایک گروپ نے دوستوں کے ساتھ جا رہے 12 ویں جماعت کے طالبعلم کی کار کا پیچھا کرتے ہوئے گولی چلا ئی، جس میں لڑکے کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔