CM Yogi

یوپی: گنگا ندی کی آلودگی کی سچائی سے انکار کرنے کی سی ایم آدتیہ ناتھ کی کوششیں بے سود کیوں ہیں …

سی پی سی بی کی جانب سے این جی ٹی کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گنگا ندی کا پانی اس قدر آلودہ ہو چکا ہے کہ اب یہ ڈبکی لگانے کے قابل نہیں ہے۔ اس تلخ سچائی کی تردید کرنے والا یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان حقائق سے چشم پوشی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

اتر پردیش حکومت گائے شماری کرائے گی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جیو ٹیگنگ لاگو کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گائے کی گنتی کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں ایک منصوبہ تیار کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گاتا کہ انہیں مناسب رہائش فراہم کی جاسکے۔

یوپی: وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کی تصویریں کُوڑے سے ملیں، صفائی اہلکار برخاست

یہ واقعہ اتر پردیش کے متھرا ضلع کا ہے۔ ایک صفائی اہلکار مبینہ طور پر اپنی کچراگاڑی میں میں کوڑا سمیٹ کر لے جا رہا تھا۔ صفائی اہلکار کا کہنا ہے کہ انہوں نےاپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کوڑا ٹرالی میں ڈالا تھا۔ کوڑے کے ساتھ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصویریں بھی آگئیں تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔

مغربی بنگال: بغیر اجازت یوگی آدتیہ ناتھ نے کی ریلی اور کہا؛ ’گرو سے کہو ہم ہندو ہیں‘

یوگی آدتیہ ناتھ نے مغربی بنگال کے پرولیا روانہ ہونے سے پہلے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت غیر جمہوری اور غیر آئینی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ اس لیے مجھ جیسے سنیاسی کو بنگال کی دھرتی پر قدم رکھنے سے روکنا چاہتی ہے۔