سنسد مارگ تھانے کی جنرل ڈائری انٹری سے پتہ چلا تھا کہ آر اے ایف نے ڈی سی پی کی ہدایت پر اینٹی رائٹ گن سے پلاسٹک پیلٹ کارتوس کے دو راؤنڈ فائر کیے تھے۔ اب ایک اور ڈائری انٹری سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی سی پی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ اجازت دی تھی۔ وہیں، آر اے ایف کے ذرائع نے ایک اخبار کو بتایا کہ پیلٹ گن کا استعمال قانون اور ایس او پی کے تحت کیا گیا تھا۔
سنسد مارگ تھانے کی جنرل ڈائری انٹری سے پتہ چلا ہے کہ آر اے ایف نے ڈی سی پی کی ہدایت پر اینٹی رائٹ گن سے دو راؤنڈ پلاسٹک پیلٹ کارتوس فائر کیے تھے۔ گزشتہ ہفتے دہلی پولیس نے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال کی خبروں کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دیا تھا۔
گزشتہ20جولائی کو سنسد مارچ کے دوران آر اے ایف کے ایک جوان نے پیلٹ گن سے سات راؤنڈ فائر کیے تھے، جن میں سے پانچ مظاہرین کو لگے۔ یہ بات سی آر پی ایف کی شروعاتی جانچ میں سامنے آئی ہے۔ اندرونی جائزے میں ہجوم کو قابو کرنے کے طریقے پر بھی سنگین سوال اٹھائے گئے ہیں۔
گزشتہ20جولائی کو نوجوانوں کے ’سنسدچلو‘مارچ کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال سے متعلق تمام خبروں کے درمیان راہل گاندھی نے جمعہ کو ساحل نامی ایک نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 20 جولائی کو دہلی میں پرامن احتجاج کے دوران دہلی پولیس نے 19 سالہ ساحل کے چہرے پر پیلٹ گن سے حملہ کیا تھا۔
ملک بھر میں امتحانات میں پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ امتحانات منعقد کرنے والے ادارے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی منظور شدہ 39 اسامیوں میں سے 15 خالی ہیں۔ یہ ایجنسی اپنے زیادہ تر کاموں کے لیے آؤٹ سورسنگ کا سہارا لیتی ہے۔
مرکزی حکومت نے محکمہ مویشی پروری و ڈیری کے سکریٹری نریش پال گنگوار کو نیا ہائر ایجوکیشن سکریٹری مقرر کیا ہے۔ راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس افسر کے خاندان کو ’کامرشیل فصلوں‘، خصوصی طور پر کھیرے کی کھیتی کوبڑھاوا دینے کے لیےنیشنل ہارٹیکلچر بورڈ کی ایک سرکاری اسکیم کے تحت 1.16 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرکاری سبسڈی ملی تھی۔
دہلی کے جنتر منتر سمیت ملک بھر میں جاری نوجوانوں کی تحریک کے دباؤ کے درمیان وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعرات کی رات دیر گئے پہلی بار اس معاملے پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ دو ماہ میں پیپر لیک کوروکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔اس پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پی ایم پر طلبہ کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا ہے۔
گزشتہ20 جولائی کو نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج میں شامل ایک چوتھا شخص بھی پیلٹ جیسی چوٹوں کا علاج کرا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق ڈاکٹروں نے زخمی ہوئے 19 سالہ اس شخص کے اہل خانہ کو بتایا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی واپس آنے کا صرف ’ایک فیصد امکان‘ہے۔
سڑک سے لے کر پارلیامنٹ تک نیٹ پیپر لیک اور مختلف امتحانات میں گڑبڑی کو لے کر وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے مطالبے کے درمیان پہلی بار وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک کے نوجوانوں کا مفاد اور ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔ تاہم، اس کے جواب میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور سی جے پی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ مانگا ہے۔
سوموار کو ’سنسد مارچ‘ کے دوران زخمی ہونے والے 25 سالہ شیخ ارشاد منصوری کی لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں سرجری ہوئی ہے۔ ان کے دوست نے دعویٰ کیا کہ انہیں ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار کی جانب سے چلائے گئے پیلٹ گن جیسے ہتھیار سے چوٹ لگی۔ تاہم، دہلی پولیس نے پیلٹ گن کے استعمال کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
ملک کے نوجوانوں میں نہ صرف وزیراعظم کے خلاف غصہ ہے بلکہ وہ عدلیہ کے ذریعہ حکومت کی کھلی طرفداری سے بھی مایوس ہیں۔ اور اب بات صرف کاکروچ پارٹی کا ساتھ دینے یا نہ دینے کی نہیں ہے۔ بات ملک کے مستقبل کی ہے جس سے مسلمانوں کا مفاد بھی اتنا ہی جڑا ہوا ہے جتنا دیگر برادران وطن کا۔ فیصلہ مشکل ہے لیکن زندہ قومیں مشکل وقت میں مشکل فیصلے لینے سے بھی نہیں گھبراتیں۔
طنزیہ اور تنقیدی سوشل میڈیا مہم ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا ایکس اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب چند ہی دنوں میں اس نے سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے اکاؤنٹ پر پابندی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’جیسا کہ امید تھی، کاکروچ جنتا پارٹی کا اکاؤنٹ ہندوستان میں بلاک کر دیا گیا ہے۔‘