یہ معاملہ سون بھدر ضلع کے اوبرا تھانہ کے پرسوئی گاؤں کا ہے۔ معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حالانکہ قتل کا کلیدی ملزم مقامی آر ایس ایس کی شاکھاچلانے والا ٹیچر فرار ہے۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ ان کے دو سال کی حکومت میں کوئی فساد نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ سرکاری رپورٹ بتاتی ہے کہ صرف سال 2017 میں ہی اتر پردیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے کل 195 واقعات ہوئے ہیں۔ اس دوران 44 لوگوں کی موت ہو گئی اور 542 لوگ زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہندوستان میں سال 2004 سے 2017 کے درمیان فرقہ وارانہ تشدد کے 10399 واقعات ہوئے۔ اس میں 1605 لوگ مارے گئے اور 30723 لوگ زخمی ہوئے۔
پارلیامنٹ میں وزیرداخلہ برائے مملکت ہنس راج اہیر نے بتایا کہ 2017 میں ملک بھر میں 822 فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات ہوئے، جن میں 111 لوگوں کی جان گئی اور 2384 لوگ زخمی ہوئے۔