ویڈیو: دہلی میں کناٹ پلیس کے ریہڑی پٹری والوں کو انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے حکم پر ہٹا دیا ہے۔ یہ لوگ اس بات سے پریشان ہیں کہ اب ان کی زندگی کیسے چلےگی۔دی وائر نے ان میں سے کچھ لوگوں سے بات کی اور ان کا حال جانا۔
اتر پردیش کے متھرا کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے غیر ملکی عقیدت مند کو رام رام کہا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ الزام ہے کہ دوبار رام رام کرنے پر غیرملکی شہری نے اس کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد ملزم نے ان پر چاقو سے وار کردیا۔
نئی دہلی کے کناٹ پلیس کا یہ معاملہ 26 مئی کا ہے۔ الزام ہے کہ صبح کی سیر پر نکلے پونے کے ڈاکٹر ارون گدرے کو روککر کچھ نوجوانوں نے پہلے ان کا مذہب پوچھا اور پھر جئے شری رام کے نعرے لگانے کو مجبور کیا۔
ایم سی ڈی نے کسی بھی طرح کے احتجاج کے عوض میں50000 روپے کی مانگ کی ہے۔ نئی دہلی :این جی ٹی کے حکم کے بعد پولیس جنتر منتر سے مظاہرین کو ہٹانے میں لگی ہے۔ سوموار کو پولیس اور دوسرے افسروں نے 18 مظاہرین کی جماعت کو […]