تلنگانہ کے گوشہ محل سے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے گوا میں منعقد ویشوک ہندو راشٹر مہوتسو کے اختتام پر کہا کہ ان دنوں کئی سیاستدان کٹر ہندو لیڈر ہونے کا دکھاوا کرتے ہیں لیکن الیکشن جیتنے کے بعد سیکولر بن جاتے ہیں۔ ایسے ایم پی اور ایم ایل اے ‘ہندو راشٹر’ کے قیام کے لیے بیکار ہیں۔
مدھیہ پردیش کے ریوا سے بی جے پی ایم پی جناردن مشرا نے آئی اے ایس افسر پر غیر قانونی کالونی میں رہنے والے لوگوں سے رشوت لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب میونسپل کمشنر سبھاجیت یادو آپ کے پاس آئے اورپیسے مانگے تو مجھے بلانا۔ میں آؤں گا اور ایک گڑھا کھود کر اس کو زندہ گاڑ دوں گا۔
بارہ بنکی کے بی جے پی کے سینئر رہنما رنجیت بہادر شریواستوا نےایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لوک سبھا الیکشن کے بعد چین سے مشینیں منگوا کر مسلمانوں کی حجامت کرائے گی اور پھر ان کا جبراً مذہب تبدیل کرا کر ہندو بنائے گی۔
کرناٹک کی بی جے پی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے کے ایس ایشورپا نے گزشتہ سال فروری میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ جو مسلم اچھے ہیں وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔