دہلی: تبدیلی مذہب پروگرام پر تنازعہ کے بعد عآپ وزیر راجندر پال گوتم نے استعفیٰ دیا
سیما پوری سے ایم ایل اے راجندر پال گوتم نے دسہرہ پرمنعقد بودھ مذہب اپنانے کے پروگرام پر تنازعہ کے بارے میں کہا کہ بی جے پی کو امبیڈکر اور ان کے 22 عہد پر اعتراض ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ استعفیٰ دے رہے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے اروند کیجریوال اور پارٹی پر کوئی آنچ نہ آئے۔