اتر پردیش کے آگرہ ضلع کا معاملہ۔ رام نومی پر گئو کشی کی واردات ہوئی تھی اور گائے کا گوشت برآمد کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے عہدیداروں نے کچھ مسلم نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ تاہم کال ریکارڈ سے پتہ چلا کہ ملزم ایک ماہ سے زائد عرصے سے جائے وقوعہ پر نہیں گئے تھے۔
گزشتہ دنوں رام نگر ضلع میں ‘گئو رکشکوں’ کے ایک گروپ نے ٹرک میں مویشی لے جا رہے تین لوگوں پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا، جن میں ایک کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں ایک ملزم پنیت کیریہلی ہیں، جو ریاست میں مسلم دکانداروں کومندروں کے باہر کاروبار کرنے سے روکنے کی مہم چلا نے والی ایک ہندوتوا تنظیم کے صدر ہیں۔
گاندھی جی کے قتل میں آر ایس ایس کا ہاتھ ہونے کے معاملے کو عدالتی کارروائی پر چھوڑنا مناسب ہے۔لیکن تاریخ نگاری ان کے قتل کے پیچھے چھپے نظریہ کو پکڑنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
گزشتہ 6 اکتوبر کو گاندھی نگر-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس احمد آباد کے قریب واٹوہ میں چار بھینسوں سے ٹکرا گئی تھی۔ اگلے دن یہی ٹرین آنند اسٹیشن کے قریب ایک گائے سے ٹکرا گئی۔
یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کا ہے۔ سیف الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گائے کے سامنے پیشاب نہیں کیا تھا۔ اس کے باوجود زدو کوب کرنے کے بعد زبردستی ان سے یہ بات قبول کروائی گئی۔ پولیس نے سیف الدین کو ہراساں کرنے اور اس واقعہ سے متعلق ویڈیو بنانے کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج میں ‘سوامی دیانند سرسوتی گئو-سنوردھن ایوں انوسندھان کیندر’ قائم کیا گیا ہے۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ ہمارا کالج ڈی اے وی ٹرسٹ کالج ہے، جس کی بنیاد آریہ سماج ہے۔ اسی روایت کے مطابق ہم ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ہون کرتے ہیں۔آگ میں چڑھانے کے لیے خالص گھی جیسی ضروری چیزیں بازار سے خریدنی پڑتی ہیں۔ اب ہم اس معاملے میں خود کفیل بن سکتے ہیں۔
بامبے ہائی کورٹ کی بنچ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جانوروں کے تحفظ سےمتعلق ایکٹ کے تحت جانور کی کھال کو لےکر کوئی اہتمام نہیں ہے۔ اس لیے کھال رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور اس طرح جرم کا معاملہ نہیں بنتا ہے۔
جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع کےبھیڑی کدر گاؤں میں 16 ستمبر کو سات آدی واسی عیسائیوں کے ساتھ گئو کشی کے الزام میں مبینہ طور پر مارپیٹ کی گئی تھی۔ متاثرین نے الزام لگایا ہے کہ ان سے جبراً ‘جئے شری رام’کے نعرے لگوائے گئے۔ حالانکہ پولیس نے ان الزامات کو خارج کر دیا۔
واقعہ جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے گری گبر گاؤں کا ہے۔ متاثرہ فرد کے کھیتوں میں کچھ گائے بھٹک کر آ گئی تھیں اور کھیت کو نقصان پہنچایا تھا۔الزام ہے کہ گایوں کو کھیت سے بھگانے کے دوران ایک گائے زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد بھیڑ نے نوجوان کی پٹائی کی۔
معاملہ بلاسپور ضلع کا ہے۔ضلع کلکٹر نے بتایا کہ گاؤں کے پرانے پنچایت بھون میں لگ بھگ 60 گایوں کو بند کرکے رکھا گیا تھا۔ بدبو پھیلنے پر جب کمرہ کھولا گیا، تب 43 گایوں کی موت ہو چکی تھی۔
پولیس نے کہا کہ بی جے پی کارکن نے دعویٰ کیا تھا کہ گائے کا پیشاب پینے سے کو رونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے اور پہلے سے متاثر لوگ بھی اس سے ٹھیک ہو جائیں گے۔ حالانکہ گائے کا پیشاب پینے کے بعد ایک رضا کار ہی بیمار پڑ گیا تھا۔
گئوشالہ میں گائے کو گود لینے کی لاگت کم از کم 15 دنوں کے لئے 1100 روپے ہے اورزندگی بھر کے لئے 3 لاکھ روپے ہے۔
راجستھان کی الور پولیس نے گئو اسمگلنگ کے معاملے میں پہلو خان کے 2 بیٹوں ارشاد، عارف اور ٹرک آپریٹر خان محمد کے خلاف آگے جانچ کے لیے عدالت میں عرضی دی تھی۔
بی جے پی ایم ایل اے نے اپنے بیان پر وضاحت دی ہے کہ ، میری مسلم کمیونٹی کو گائے کہنے کی کوئی منشا نہیں تھی ۔ میں نے کہا تھا کہ ان سے ووٹ مانگنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
مبینہ گئورکشا مہم سے صرف مسلمانوں کا ہی نقصان نہیں ہوا ہے، ہندوؤں کا بھی ہوا ہے۔مویشی کی قیمت آدھی رہ گئی ہے۔ اس سے پریشانی بڑھی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں گئو رکشا نے نام پر ہونے والی لنچنگ اور قتل معاملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کہا کہ فرقہ وارانہ بیان بازی پر پابندی لگائی جائے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے بالوماتھ میں سال 2016 میں دو مویشی کاروباریوں کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ مرنے والوں کی فیملی نے جھارکھنڈ حکومت سے مناسب تحفظ مہیا کرانے کے ساتھ ہی معاوضے کی مانگ کی ہے۔
گزشتہ 17 مارچ 2016 کو 32 سالہ مظلوم انصاری اور 13 سالہ امتیاز کو گئو کشی کے شک میں بھیڑ کے ذریعے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو درخت پر لٹکا دیا گیا تھا۔
واقعہ ہنومان گڑھ ضلع کے بھادرا تحصیل واقع ایک گئو شالہ کاہے۔ گئو شالہ کے صدر نے بتایا کہ دو باڑوں میں 300 سے زیادہ گائے اچانک بیمار ہو گئیں جن میں سے30-29 گایوں کی موت ہو گئی۔
اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں، لیکن وہ شہری متوسط طبقہ، جو بد عنوانی کے مدعے پر سڑکوں پر اتر آیا تھا، وہ اس تشدد پر بے نیازتماشائی بنا ہوا ہے۔
عوام کہتی ہے ہماری مانگ ہے مہنگائی بند ہو، منافع خوری بند ہو، تنخواہ بڑھے، استحصال بند ہو، تب ہم اس سے کہتے ہیں کہ نہیں، تمہاری بنیادی مانگ گئورکشا ہے۔ یہ آندولن عوام کو الجھائے رکھنے کے لئے ہے۔
کشتواڑ ضلع کے چاترو پولیس تھانہ میں جمعہ کو حراست میں لئے گئے ایک آدمی کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے اس کو تب حراست میں لیا تھا جب وہ گئو تسکری کے الزام میں بند اپنے دو رشتہ داروں کو رہا کرانے گیا تھا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ہندوستانی معیشت پر معروف اکانومسٹ امرتیہ سین اور جیاں دریج کے حالیہ بیانات اور مرکزی وزیر جینت سنہا کے جھارکھنڈ لنچنگ کے ملزموں سے ملنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
رام گڑھ میں گزشتہ سال مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے مجرم ٹھہرائے گئے 8 ملزموں کو گزشتہ ہفتے ضمانت ملی تھی۔ بدھ کو ان کے جیل سے نکلنے پر بی جے پی رکن پارلیامان اور مرکزی وزیر جینت سنہا نے ان کا خیر مقدم کیا۔
گزشتہ سال جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں مبینہ طور پر گائے کے گوشت رکھنے کے شک میں بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹکر قتل کر دیے گئے علیم الدین انصاری کے بعد اسی علاقے میں ایک اور آدمی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت سے کئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔
محکمہ مویشی پروری کے افسروں کے مطابق، 30 دوسری گائے بیمار پڑ گئی ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔
گئوسیو کے چیئر مین ولبھ کتھیریا کے مطابق گئوٹورازم گایوں کو رکھنے کے اقتصادی فائدوں کو سمجھنے کی سمت میں ایک قدم ہے ۔
بی جے پی کی حکومت والی گووا کے وزیراعلیٰ نے مبینہ گئورکشکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیف امپورٹ کے قانونی دستاویز صحیح ہیں تو کسی کو دخل اندازی کا حق نہیں۔
کمیٹیاں،گئو شالاؤں کے بہتر طریقوں سے چلانے کے عمل کو یقینی بنائیں گی اور بایوگیس،کمپوسٹ،پنچ وغیرہ سے بنائے جانے والے پروڈکٹ کی فروخت میں مدد کریںگی۔ لکھنؤ : اترپردیش حکومت نے ریاست کے تمام ضلعوں میں کلکٹروں کی صدارت میں گائے کی حفاظت کو لے کر کمیٹی تشکیل […]
سب سے تشویشناک بات تو یہ ہے کہ یہ کشیدگی دیہی ہندوستان میں بہت تیزی سے پاؤں پھیلا رہی ہے اور لوگوں کے روز مرّہ کی زندگی میں شامل ہو رہی ہے۔ابھی کچھ سال پہلے فیض آباد ضلع کے دیہی علاقے میں تشدد ہوا تھا۔ جب پورا ملک […]
عام خیال کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے ہندو گوشت کھانے والے ہیں، اس لئے وہ غیر متشدد نہیں مانے جا سکتے۔ میں خود گائے کو پوجتا ہوں یعنی مان دیتا ہوں۔گائے ہندوستان کی حفاظت کرنے والی ہے، کیونکہ اس کی اولاد پر ہندوستان کی، جو […]
ویڈیو : پہلو خان قتل کے ملزمین کو کلین چٹ دیے جانے پر سینئر صحافی صبا نقوی کا تبصرہ
پولیس کی جانچ رپورٹ کےمطابق پہلو خان کے ذریعے شناخت کیے گئے 6ملزموں کو سی بی۔سی آئی ڈی نے کلین چٹ دے دی ہے۔ نئی دہلی: اپریل مہینے میں راجستھان کے بہروڑ میں مبینہ گئوركشكوں کے ذریعے پیٹ پیٹ کر مار دیے گئے پہلو خان کے قتل کے […]
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ گائیں تڑپ تڑپ کر مر رہی ہیں اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی کے لوگ خاموش کیوں ہیں؟ […]