Cow Vigilante Attack

جموں و کشمیر: رامبن میں مبینہ گئو رکشکوں کے حملے کے بعد ایک شخص لاپتہ، احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ہائی وے بند

جموں و کشمیر کے رامبن میں مبینہ گئورکشکوں کے حملے کے بعد ایک شخص لاپتہ ہے۔ اس سلسلے میں 13 اپریل کو ہزاروں مظاہرین نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ حال کے دنوں میں اس علاقے میں ہندو دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے مسلمانوں پر دیگر حملے بھی کیے گئے ہیں، جن میں ان پر گئو کشی کے الزام لگائے جاتے ہیں۔

راجستھان: بھیواڑی میں مسلم نوجوان کی موت، اہل خانہ کا الزام – گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں بجرنگ دل والوں نے گولی ماری

راجستھان کے بھیواڑی میں ہریانہ کے ایک 28 سالہ مسلم نوجوان کی موت ہو گئی۔ متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں بجرنگ دل والوں نے اسے گولی مار دی۔ تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ دو فریقوں کے درمیان جھڑپ کے دوران وہ زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

گڑگاؤں: مبینہ طور پر گائے کا گوشت لے جانے کے شک میں 2 کی پٹائی

گڑگاؤں پولیس کے پی آر او سبھاش بوکن نے کہا کہ متاثرین کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہاسپٹل سے چھوٹنے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا جائے‌گا۔ بر آمد کئے گئے میٹ کو ٹیسٹ کے لئے لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔