الور لنچنگ : پولیس کا کردار مشکوک ،معاملہ سپریم کورٹ میں،20 کو ہوگی شنوائی
سوموار کو سپریم کورٹ نے الور لنچنگ معاملے میں وہ عرضی منظو رکر لی ہے جس میں راجستھان حکومت اورانتظامیہ پر عدلیہ کی ہدایتوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
سوموار کو سپریم کورٹ نے الور لنچنگ معاملے میں وہ عرضی منظو رکر لی ہے جس میں راجستھان حکومت اورانتظامیہ پر عدلیہ کی ہدایتوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
گزشتہ شب مبینہ طور پربھیڑ نے اکبر نام کے ایک آدمی کوگائے اسمگلنگ کے شک میں پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔پولیس جائے واردات پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔سراغ کے لیے پولیس کھوجی کتوں کا بھی سہارا لے رہی ہے۔
ایڈوائزری میں دو دن قبل جاری عدالتی حکم کی جھلک بھی تھی۔مگر جو ہوشیاری حکومت نےکی تھی کہ اس میں گئو رکشکوں ذکر نہیں تھا۔سارا زور صرف بچہ چوری کی افواہوں پر تھا،حیرت ہےکہ سپریم کورٹ نے حکومت کی اس ہوشیاری کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے لنچنگ سے نپٹنے کے لیے قانون لانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت اور اصل مدعوں سے بی جے پی کے کنی کاٹنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
مبینہ گئو رکشکوں اورماب لنچنگ کے خلاف دائر عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے چیف جسٹس کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ خوف اور افراتفری کے ماحول سے نپٹنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔شہری اپنے آپ میں قانون نہیں بن سکتے۔
راہل گاندھی کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ماضی کو دیکھیں کہ راجیو گاندھی نے شاہ بانو کیس کا معاملہ کیسے طے کیا اور اس کے کیا نتائج ہوئے۔
مرکزی وزیر جیسے اور بھی کئی ہیں جو ایک امیر اور تعلیم یافتہ بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں، جو دکھتے لبرل ہیں لیکن جن کے من میں فرقہ وارانہ سڑاند بھری ہوتی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ہندوستانی معیشت پر معروف اکانومسٹ امرتیہ سین اور جیاں دریج کے حالیہ بیانات اور مرکزی وزیر جینت سنہا کے جھارکھنڈ لنچنگ کے ملزموں سے ملنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
رام گڑھ میں گزشتہ سال مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے شک میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے مجرم ٹھہرائے گئے 8 ملزموں کو گزشتہ ہفتے ضمانت ملی تھی۔ بدھ کو ان کے جیل سے نکلنے پر بی جے پی رکن پارلیامان اور مرکزی وزیر جینت سنہا نے ان کا خیر مقدم کیا۔
منگل کے روزچیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا نے کہا کہ گئو رکشا کے نام پر تشدد نہیں ہونا چاہئے، چاہے قانون ہو یا نہ ہو ۔
جون 2017 میں رام گڑھ میں ہوئے علیم الدین انصاری کے قتل کے جرم میں فاسٹ ٹریک کورٹ نے 11لوگوں کو عمر قید کی سزا دی تھی ،جن میں سے 8 کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔
گزشتہ سال جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں مبینہ طور پر گائے کے گوشت رکھنے کے شک میں بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹکر قتل کر دیے گئے علیم الدین انصاری کے بعد اسی علاقے میں ایک اور آدمی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت سے کئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔
ستنا ضلع کے امگار گاؤں میں مبینہ طور پر گئو کشی کے شک میں گاؤں کے دو مسلم نو جوانوں پر گاؤں کے لوگوں کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس میں ایک کی موت ہو گئی اور دوسرا شدیدطور پر زخمی ہے۔
علیم الدین انصاری کی بھیڑ کے ذریعے قتل معاملے میں جھارکھنڈ کی ایک عدالت نے گزشتہ مہینےملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
جون 2017میں جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں علیم الدین انصاری کے قتل کے جرم میں بھاجپا لیڈر سمیٹ 11لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔
یہ پہلا موقع ہے جب ایسے کسی معاملے میں کسی کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ جبکہ مئی 2014 سے ابھی تک پورے ملک میں ایسے 54 معاملے درج ہو چکے ہیں۔
ویب سائٹ پر جون 2014 سے لیکر ابھی تک ملک بھر میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والے معاملات کی تفصیل درج کی گئی ہے۔
پہلو خان کے ساتھی عظمت کا کہنا ہے کہ یہ کس طرح کا انصاف ہے،ہم لوگوں پر حملہ ہوا اور اب ہمیں لوگوں کو مجرم قرار دیا جارہا ہے ۔
بی جے پی کی حکومت والی گووا کے وزیراعلیٰ نے مبینہ گئورکشکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیف امپورٹ کے قانونی دستاویز صحیح ہیں تو کسی کو دخل اندازی کا حق نہیں۔
دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو’ان دنوں‘کےساتویں ایپی سوڈ میں دیکھیے افرازل کا قتل،’لو جہاد‘اور ملک میں نفرت کی سیاست کے موضوع پرسینئرصحافی اورحقوق انسانی کے کارکن جان دیال کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت
نئی دہلی : اس سال اپریل کی پہلی تاریخ کو راجستھان کے باشندہ پہلو خان پر 200مسلح لوگوں نے حملہ کیا،جس کی وجہ سے حملے کے دو دن بعد ان کی موت ہوگئی۔یہ لوگ مبینہ طور پر گئو رکشک تھےاور پہلو پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ […]
سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ ذمہ داری ریاستوں کی ہے کہ وہ گئو رکھشا کے نام پر ہونیوالے تشدد کے شکار لوگوں کو معاوضہ دے۔ نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ ذمہ داری ریاستوں کی ہے کہ وہ گئو رکھشا کے نام […]
ویڈیو : پہلو خان قتل کے ملزمین کو کلین چٹ دیے جانے پر سینئر صحافی صبا نقوی کا تبصرہ
پولیس کی جانچ رپورٹ کےمطابق پہلو خان کے ذریعے شناخت کیے گئے 6ملزموں کو سی بی۔سی آئی ڈی نے کلین چٹ دے دی ہے۔ نئی دہلی: اپریل مہینے میں راجستھان کے بہروڑ میں مبینہ گئوركشكوں کے ذریعے پیٹ پیٹ کر مار دیے گئے پہلو خان کے قتل کے […]
عدالت عظمی نے تشددکے واقعات کے مد نظر ہر ریاست کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی مدد سے قومی شاہراہوں کو گؤ رکشکوں سے محفوظ رکھیں ۔ نئی دہلی : گؤ رکشا کےنام پر ہورہے تشددسے ناراض سپریم کورٹ […]