Curfew

چھتیس گڑھ: ہندو تنظیموں کی ریلی کے دوران ہوئے تشدد کے بعد کوردھا میں کرفیو

پولیس حکام کے مطابق، کبیردھام ضلع کے ہیڈکوارٹر کوردھا میں مذہبی جھنڈے کو ہٹانے کو لےکر اتوار کو دوکمیونٹی کے بیچ جھڑپ ہوئی تھی۔ اس کے بعد منگل کو​​ ہندوتنظیموں نے ریلی نکالی تھی جس کی اجازت انتظامیہ نے نہیں دی تھی۔ اس ریلی کے دوران ہی تشددبرپا ہوا۔

ملک مخالف سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے والی نشریات کو لے کر ٹی وی چینلوں کو حکومت کی دوسری وارننگ

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے11 دسمبر کو جاری پہلی ایڈوائزری کی مذمت کرتے ہوئے ایڈیٹرس گلڈ نے حکومت سے اس کو واپس لینے کو کہا تھا۔ دوسری ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد ترنمول کے ایم پی ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ یہ خبر پہنچانے والے کو […]

نارتھ ایسٹ میں مظاہرے کے بیچ  حکومت نے ’ملک مخالف‘ نشریات کو لے کر  چینلوں کو آگاہ کیا

وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سبھی ٹی وی چینلوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ایسے مواد کے متعلق خاص طور پر احتیاط برتیں، جن سے تشدد پھیل سکتا ہو یا لاءاینڈ آرڈر بنائے رکھنے میں مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہو یا پھر ایسے واقعات جو ملک مخالف عمل کو بڑھاوا دے رہے ہوں۔

جموں و کشمیر: 2014 سے 2018 کے بیچ ہلاک ہونے والے جوانوں کی تعداد میں  94 فیصد کا اضافہ

لوک سبھا میں حکومت کے ذریعے دیے اعداد و شمار کے مطابق؛ گزشتہ 4 سالوں سے زیادہ وقت میں جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے معاملات میں 177 فیصدی سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں ریاست میں دہشت گردی کے 222 واقعات ہوئے تھے جبکہ 2018 میں یہ تعداد 614 رہی۔

بہار :فساد متاثرہ دکانداروں کو کیوں لگ رہا ہے کہ نتیش حکومت ان کو ٹھگ رہی ہے؟ 

گراؤنڈ رپورٹ :بہار کے اورنگ آباد میں مارچ میں رام نومی کے وقت ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں کئی دکانوں میں لوٹ پاٹ کرکے آگ لگا دی گئی تھی۔اس وقت نتیش حکومت نے متاثر دکانداروں کو معاوضہ دینے کی بات کہی تھی، لیکن چار مہینے کے بعد بھی زیادہ تر دکانداروں کو ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں ملا ہے۔

میگھالیہ تشدد : وزیر اعلیٰ نے کہا، شیلانگ معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے

اس معاملے میں کیس درج کر 3 مقامی لڑکوں کے ساتھ ہوئی مار پیٹ میں شامل ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کے ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔خبروں کے مطابق؛ شیلانگ میں مظاہرہ کرنے والوں نےاتوار رات کو پولیس فورس پر پیٹرول بم پھینکا ہے ، حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔