Custody

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/د ی وائر)

پولیس حراست میں اموات کے لیے کون ذمہ دار ہے؟

نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پچھلے پانچ سالوں میں پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں مدھیہ پردیش تیسرے نمبر پر ہے۔ اگست 2023 میں حکومت نے بتایا تھا کہ 1 اپریل 2018 سے 31 مارچ 2023 تک اس طرح کی اموات کے معاملے میں گجرات پہلے اور مہاراشٹر دوسرے نمبر پر تھا۔

عبدل راشد ڈار۔ (تصویر اسپیشل ارینجمنٹ)

جموں و کشمیر: فوج کی حراست سے ’غائب ہونے‘ کے دو ماہ بعدملی کشمیری نوجوان کی لاش

جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کنن گاؤں کے رہنے والے 35 سالہ عبدل راشد ڈار کو گزشتہ سال 15 دسمبر کو 41 راشٹریہ رائفلز کےجوانوں نے پولیس کو مطلع کیے بغیر ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ راشد کے اہل خانہ نے حراست میں ان کےقتل کاالزام لگایا ہے ،جبکہ فوج نے کسی بھی طرح کی گڑ بڑی سے انکار کیا ہے۔

0

شمال-مشرقی دہلی: ’میری پٹائی کے بعد جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی گئی‘

ویڈیو: شمال-مشرقی دہلی کی حمیدہ ادریسی کا الزام ہے کہ گزشتہ30 اگست کو ان کےکرایہ دار اور پڑوسیوں کے بیچ جھگڑا ہوا تھا۔انہوں نے بیچ بچاؤ کرکے معاملہ کو ختم کرا دیا تھا۔ بعد میں دیال پور تھانے کے ایس ایچ او گریش جین اور دوسرے پولیس اہلکار انہیں جبراً تھانے لے گئے اور ان کی بےرحمی سے پٹائی کی گئی۔ حالانکہ پولیس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

حمیدہ ادریسی(فوٹو: غزالہ  احمد)

دہلی: مسلم خاتون کا الزام، پولیس حراست میں مجھے بے رحمی سے پیٹا گیا

مسلم خاتون کا الزام ہے کہ گزشتہ30 اگست کو ان کے کرایہ دار اور پڑوسیوں کے بیچ جھگڑا ہوا تھا۔انہوں نے مداخلت کر کےمعاملہ کو ختم کرا دیا تھا۔بعد میں شمال-مشرقی دہلی کے دیال پور تھانے کے ایس ایچ او گریش جین اور دیگرپولیس اہلکار انہیں زبردستی تھانے لے گئے اور ان کی بےرحمی سے پٹائی کی گئی۔ ایس ایچ او نے الزامات کی تردید کی ہے۔