death toll

دہلی ستیہ نکیتن حادثہ: اب تک سات موتیں؛ پی جی مالک گرفتار، ایم سی ڈی کے پانچ اہلکار معطل

دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس کے پاس ستیہ نکیتن میں واقع ایک عمارت اتوار کی دوپہر گر گئی۔ ’ہاسٹل ڈیز‘ کے نام سے جانی جانے والی اس عمارت کو لڑکوں کے لیے پی جی کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس میں ساؤتھ کیمپس کے مختلف کالجوں کے طلبہ رہ رہے تھے۔ اپوزیشن نے اس معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں حادثے کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن نے پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

غزہ میں ہلاکتیں وزارت صحت کے اندازے سے پانچ گنا زیادہ ہو سکتی ہیں: لانسیٹ

اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً 9 ماہ سے جنگ جاری ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کا اندازہ ہے کہ فلسطینی علاقے میں گزشتہ ماہ جون تک تقریباً 37000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ میڈیکل جرنل لانسیٹ ے مطابق ، ہلاکتوں کی اصل تعداد 186000 تک ہو سکتی ہے۔