پی ایف گھوٹالے کی مخالفت میں دوسرے دن بھی 45 ہزار یوپی بجلی ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کیا
الزام ہے کہ محکمہ بجلی میں پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) کےتقریباً2600 کروڑ روپے کو غلط طریقے سے نجی ادارہ ڈی ایچ ایل ایف میں لگادیا گیا ہے۔ڈی ایچ ایل ایف کمپنی مبینہ طور پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے معاون اقبال مرچی سے جڑی ہوئی ہے۔