Deforestation

 ممبئی کے آرے کالونی میں درخت کاٹنے کی مخالفت کر رہے لوگوں کو پولیس نےحراست میں لیا ہے۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

ممبئی: آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی کو لےکر مظاہرہ، دفعہ 144 نافذ، 29 لوگ گرفتار

ممبئی کے آرے کالونی میں میٹرو کار شیڈ بنانے کے لئے تقریباً 2700 درخت کاٹنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کی ماہرین ماحولیات مخالفت کر رہے ہیں۔ ماحولیات کے کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ کالونی سے جمعہ کو دیر رات تک 1000 درخت کاٹے جا چکے ہیں۔

(فوٹو بہ شکریہ : پی آئی بی)

مودی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں میں 1 کروڑ سے زیادہ پیڑ کاٹنے کی اجازت دی

لوک سبھا میں ماحولیات کے وزیرمملکت بابل سپریو نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ سال 2014 سے 2019 کے بیچ منسٹری آف انوائرمنٹ نے ترقیاتی کاموں کے لئے 1.09 کروڑ پیڑ کاٹنے کی اجازت دی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت پیڑ کٹواکر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

علامتی تصویر: پی ٹی آئی

آلودگی کی وجہ سے 2050 تک لاکھوں لوگوں کی ہو سکتی ہے وقت سے پہلے موت: اقوام متحدہ

اقوام متحد ہ نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر ابھی بھی سبھی ممالک نے متحد ہو کر ماحولیات کو بچانے کے لیے سخت اقدام نہیں کیے تو ایشیا،مغربی ایشیا اور افریقہ کے مختلف علاقوں اور شہروں میں 2050 تک لاکھوں لوگوں کی وقت سے پہلے موت ہو سکتی ہے۔