اس سال دہلی کے مختلف اسکولوں میں سی بی ایس ای نے اگلے سال کے لیےاگزام رجسٹریشن فیس اکٹھا کرنا شروع کر دیا، جو دلت طلبا کے لیے اوسطاً 2000 روپے سے زیادہ ہے۔ پچھلے سال دہلی سرکار نے یہ فیس معاف کر دیا تھا، لیکن اس سال سرکار نے ہاتھ پیچھے کھینچ لیے ہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے دہلی کے ایک اسکول میں ہندو اور مسلمان طلبا کو الگ الگ بٹھانے اور ماہر ماحولیات جی ڈی اگروال کے انتقال پر ونود دو کا تبصرہ۔
ہندو مسلم بچوں کو الگ الگ بٹھانے کے معاملے میں این ڈی ایم سی کے اسکول انچارج سی بی سہراوت کو معطل کر دیا گیا ہے ،وہیں دہلی حکومت نے جانچ کے حکم بھی دیے ہیں۔
اسکول کے ایک ذرائع نے بتایا کہ مذہب کی بنیاد پر سیکشن میں تبدیلی اسکول انچارج سہراوت کے آنے کے بعد شروع ہوئی ۔ انہوں نے ہی یہ فیصلہ لیا اس میں باقی اساتذہ کی رائے نہیں لی گئی ۔