نیویارک سٹی کے میئر کے عہدے کے امیدوار ظہران ممدانی نے ٹرمپ کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا
نیویارک سٹی کے میئر کے عہدےکے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے گرفتاری اور ملک بدری کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ممدانی نے کہا کہ وہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کو خوف و ہراس پھیلانے سے روکیں گے اور ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔