Devendra Fadnavis

بدھ کی رات ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل ممبئی کے تاج ہوٹل میں دیویندر فڈنویس کو مٹھائی کھلاتے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

رویش کمار کا بلاگ: کیا حلف لینے سے پہلے دیویندر فڈنویس ڈپٹی چیف منسٹر بننے کی خوشی میں لڈو کھا رہے تھے؟

بی جے پی کے اس دور میں ہر کام مودی کے نام پر ہوتا ہے۔ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اپنے معمول کے فیصلوں کے پیچھے عزت مآب وزیر اعظم کی مؤثر قیادت کو کریڈٹ دیتے ہیں۔ مہاراشٹر کے معاملے میں بی جے پی کیا کہنا چاہتی ہے۔وہ پہلے طے کر لیں کہ نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کو اعزاز بتا کر دیویندر فڈنویس کی توہین کرنی ہےیا جے پی نڈا کی ؟ کیا یہ نڈا کو تمسخر کا نشانہ بنا نا نہیں ہے کہ وہ کم از کم ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا فیصلہ لینے لگے ہیں؟

بامبے  ہائی کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

بھیما کورےگاؤں: بامبے  ہائی کورٹ نے گونجالوس سے پوچھا، ’ آپ نے گھر پر ’وار اینڈ پیس‘ کتاب کیوں رکھی تھی؟‘

بامبے ہائی کورٹ نے ایلگار پریشد-بھیما کورےگاؤں معاملے میں ملزم ورنن گونجالوس اور دیگر کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ’وار اینڈ پیس ‘جیسی کتابیں ریاست کے خلاف مواد کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔’ وار اینڈ پیس ‘روس‌کے شہرہ آفاق ادیب لیو ٹالسٹائی کا ناول ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مجرمانہ معاملوں کی جانکاری نہیں دینے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو سپریم کورٹ کی نوٹس

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے انتخابی حلف نامے میں مجرمانہ معاملوں کے بارے میں جانکاری نہیں دی ہے۔ اس کی وجہ سے ان کے انتخاب کو مسترد کرنے کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔

Farmers-Protest-Mumbai-PTI3_12_2018_000026B-1024x753

’حکومت نے قرض معافی کے لئے ایسی شرطیں بنائی ہیں کہ کوئی کسان اس کو پورا نہیں کر پائے‌گا ‘

انٹرویو : مہاراشٹر میں اپنی مانگوں کو لےکر ہزاروں کسان ناسک سے پیدل مارچ کرتے ہوئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ اس کی قیادت کر رہے ماکپا سے جڑے آل انڈیا کسان سبھا کے صدر اشوک دھاؤلے سے بات چیت۔

Photo: Wikipedia

بھیما کورےگاؤں تشدد:مہاراشٹر میں دلت مراٹھا رشتہ ہمیشہ سے پیچیدہ رہا ہے 

ذات کو لے کرتشدد ایک مدت سے مہاراشٹر کی تہذیب کا حصہ رہا ہے۔ یہاں ہندتووادی سیاست کا فروغ کوئی ایک دن میں نہیں ہوا ہے۔ اس کو کئی دہائیوں تک فعال طریقے سے کھاد اور پانی دینے کا کام کانگریس اور این سی پی نے کیا۔

فوٹو: اے این آئی

بھیماکورےگاؤں جنگ کی 200ویں سال گرہ پر تشدد، ایک کی موت

پونے ضلع کے بھیماکورےگاؤں میں دلت کمیونٹی کے لوگ پیشوا کی فوج پر ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج کی جیت کا جشن مناتے ہیں۔ تشدد کی وجہ سے ممبئی کے مشرقی مضافات میں کشیدگی۔ پونے : پونے ضلع‎ میں بھیماکورےگاؤں جنگ کی 200ویں سالگرہ پر منعقد ایک پروگرام […]

Photo: Reuters

انل امبانی نے 1451.69 کروڑ کے ٹیکس کی ادائیگی کےبغیر اڈانی کو فروخت کیاریلائنس انرجی

آرٹی آئی کے تحت ریلائنس انرجی کا ٹیکس بقایا ہونے کی ملی جانکاری۔ کانگریس رہنما سنجے نروپم نے کمپنی بیچنے کے لین دین کو تفتیش ہونے تک روکے جانے کی مانگ کی۔ نئی دہلی:انل امبانی کی ریلائنس انرجی کو اڈانی ٹرانس میشن نے 18800 کروڑ روپے میں خرید لیا […]

علامتی تصویر /PTI

’مہاراشٹرکے آٹھ ضلعوں میں جنوری سے اب تک 907 کسانوں نے کی خودکشی‘

مہاراشٹر میں  اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے تین سال کے دور اقتدار میں 10000 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ نئی دہلی : مہاراشٹر میں اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں پچھلے تین سال کی بی جے پی […]