حال ہی میں آئی فلم ‘ان گلیوں میں’ کے ڈائریکٹر اویناش داس کے ساتھ دی وائر کی مدیر سیما چشتی کی بات چیت۔ لکھنؤ میں سیٹ یہ فلم ایک چھوٹے سے شہر میں بین المذاہب محبت کی باریکیوں کو تلاش کرتی ہے اور اس پر معاشرے کے ردعمل کے جوہر کو پیش کرتی ہے۔ فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے والی پروپیگنڈہ فلموں کے درمیان، داس کی یہ فلم تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح آئی ہے، جو ڈیجیٹل دور میں محبت، پہچان اور سماجی اصولوں پر ایک نقطہ نظر پیش کرتی ہے۔
جنرل باڈی نہ ہونے کے باعث این سی پی یو ایل کو اُردو کے فروغ کے لیے مختص بجٹ کا استعمال نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس سلسلے میں اُردو آبادی مرکزی حکومت کے ارادوں اور نیت پر سوال اٹھا رہی ہے۔
یوم وفات پر خاص: اہم بات یہ ہے کہ صفدر کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد جن ناٹیہ نے ان پر حملہ ہونے والی جگہ پر دوسرے دن ہلہ بول ناٹک ہزاروں لوگوں کے درمیان جوش سے کیا تھا۔
ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوکہ وہ لوگ جو کبھی اسکول نہیں گئے، بالکل ناخواندہ اور حد تو یہ کہ ٹھیک سے ہندی بھی نہیں بول سکتے تھے ایسے اداکاروں کو حبیب تنویر اسٹیج پر لائے۔
28 جون کو ریلیز ہونے والی فلم آرٹیکل 15 کے فلمساز اس کی اسکریننگ ملک کے دیہی علاقوں میں کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں ۔ فلم ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15 پر مبنی ہے جو مذہب،ذات،سیکس اور جائے پیدائش کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک پر روک لگاتا ہے۔
ویڈیو: ینگستان، لال رنگ اور بارات کمپنی جیسی فلموں کے اسکرپٹ رائٹر-ڈائریکٹر سید احمد افضال سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت۔
انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ برسوں کے لئے کھیل صحافت بھی میں طبع آزمائی کی۔ ممبئی : مشہور اداکار، مصنف اورہدایت کار پدم شری ٹام الٹر کا لمبی بیماری کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ کینسر سے متاثر تھے۔ جمعہ کی شب میں ان کا انتقال ہوگیا ۔ […]