ویڈیو: میدھا پاٹکر نرمدا بچاؤ آندولن کا نمایاں چہرہ رہی ہیں۔ ان کی چالیس سالہ جدوجہد، بے گھر لوگوں کی زندگی، معاوضے کا جھوٹ اور گجرات کی کچھ کمپنیوں کو سردار سروور پروجیکٹ سے زیادہ فائدہ ملنے کے بارے میں آشوتوش بھاردواج کی بات چیت۔
ایک مطالعے کے مطابق، سال 2018 میں ہر دن 554 اور ہر گھنٹے 23 لوگوں کو بے دخلی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ لوگ بے دخلی اور نقل مکانی کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ جبراً جھگی خالی کروانا قانون کے خلاف ہے۔افسروں کو یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی فوراً باز آبادکاری ہو۔
مدھیہ پردیش کے میڈیا میں سردار سروور باندھکے ڈوب علاقے میں آئے نثرپور کی نقل مکانی کا شور 2004 کے ہرسود جیسا نہیں ہے، جبکہ چینل اور اخبار پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔ سیاست میں اپنی قطعی دلچسپی نہیں ہے۔ سنا ہی ہے کہ امت شاہ تھوڑے دن […]