کانگریس-جے ڈی ایس کے 17 ایم ایل اے نے اس وقت کے اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار کے ذریعے ان کو نااہل قرار دیے کئے جانے کے خلاف عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی میں انہوں نے اسپیکر کے ذریعے ان کو نااہل ٹھہرائے جانے کو چیلنج کیا تھا۔
پی چدمبرم ، رابرٹ واڈرا، اور ڈی کے شیو کمار سے ای ڈی درجنوں بار پوچھ تاچھ کر چکی ہے، لیکن پھر بھی انتخاب کی دستک کے ساتھ ہی ای ڈی کو پوچھ تاچھ کے لیے ان کی حراست چاہیے۔
کرناٹک میں گزشتہ 23 جولائی کو ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی کانگریس-جے ڈی ایس اتحاد والی حکومت تب گر گئی تھی،جب باغی ایم ایل اے کی وجہ سے وہ ٹرسٹ ووٹ حاصل نہیں کر پائی تھی۔اس کے بعد بی ایس یدورپا نے 26 جولائی کو نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔
کرناٹک کے بی جے پی صدر یدورپا نے کہا کہ وہ پارٹی کے قومی صدر امت شاہ سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد کابینہ کے ممبروں پر فیصلہ کریں گے۔
کرناٹک بی جے پی کے صدر یدورپا نے جمعہ کو گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ وہ آج شام 6 بجے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیںگے۔
اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا کہ 99 ایم ایل اے نے ٹرسٹ ووٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے، جبکہ 105 ممبروں نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے۔
کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار نے باغی ایم ایل اے کو سمن جاری کرکے منگل کی صبح 11 بجے اپنے آفس میں طلب کیا ہے۔ یہ سمن ایم ایل اے کی نااہلی کو لےکر اتحاد کے رہنماؤں کی طرف سے دی گئی عرضی کے بعد دیا گیا ہے۔
کورٹ نے یہ بھی کہا کہ باغی ایم ایل اے کے استعفیٰ پر اسپیکر کے ذریعے فیصلہ لینے کی کوئی طے مدت نہیں ہے۔ وہ ایک مناسب وقت میں فیصلہ لے سکتے ہیں۔