کورونا پرکرناٹک کے وزیر صحت بی شری راملو کے بیان کے بعد کانگریس نے کہا کہ ان کا بیان دکھاتا ہے کہ سرکار کووڈ بحران سے لڑنے میں ناکام رہی ہے۔ بعد میں وزیر صحت نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ایک طبقے نے ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا۔
ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا ہے کہ کووڈ19کی صورت حال عالمی سطح پر مسلسل بگڑتی جارہی ہے اور اگرجلد ہی ٹھوس اور واضح اقدامات نہیں کیے گئے تو آنے والے دنوں میں حالات بد سے بدتر ہوجائیں گے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کو رونا وائرس کو سوائن فلو سے بھی خطرناک بتاتے ہوئے اس کو قابو میں لانے کے اقدامات کو دھیرے دھیرے ہٹانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عالمی میل جول کا مطلب یہ بیماری پھر سے سر اٹھا لے گی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووِڈ انیس کے خلاف کوئی بھی مؤثر ویکسین غالباﹰ اگلے ایک سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک تو دستیاب نہیں ہو سکے گی۔