duty

بہار کا ایک پولنگ بوتھ۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@ECISVEEP)

لوک سبھا انتخابات: یوپی اور بہار میں شدید گرمی کے باعث انتخابی عملے کے 25 اہلکاروں کی ڈیوٹی پر موت

جمعہ کو ہندوستان میں گرمی سے کم از کم 40 ممکنہ اموات ہوئی ہیں، جن میں سے 25 اتر پردیش اور بہار میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے تعینات انتخابی عملے کے اہلکار تھے۔

نصیر الدین شاہ اور کرن تھاپر۔ (فوٹو بہ شکریہ: یوٹیوب ویڈیو گریب)

ہیٹ اسپیچ پر وزیر اعظم کی چپی ان کی خاموش رضامندی معلوم ہوتی ہے: نصیر الدین شاہ

دی وائر کو دیے ایک خصوصی انٹرویومیں ہیٹ اسپیچ کے حوالے سے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ اس بارے میں بولنا وزیراعظم کا فرض ہے، ہم سب کی حفاظت کرنا ان کا کام ہے ۔ حکومت کی خاموشی حیران کن ہے۔ یہ اس سلسلے میں ان کی خاموش رضامندی معلوم ہوتی ہے۔

2020 کے لاک ڈاؤن کے دوران ریلیف کیمپ میں لوگ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

کوئی خالی پیٹ نہ سوئے، آخری شخص تک اناج پہنچانا حکومت کی ذمہ داری:  سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کووڈ وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی حالت سے متعلق مفاد عامہ کے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ این ایف ایس اے کے تحت اناج آخری شخص تک پہنچے۔ یہ ہماری تہذیب ہے کہ کوئی خالی پیٹ نہ سوئے۔