سری لنکا نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے ان پابندیوں کےمنصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے پچھلے ہفتے سوئٹزرلینڈ نے عوامی مقامات پر پوری طرح سے چہرہ چھپانے یا برقع پہننے پر پابندی لگانے کے لیے ووٹنگ کی تھی۔ 51.2 فیصدی رائے دہندگان نے اس تجویز کی حمایت کی تھی۔
سری لنکا میں علماء نے مسلم خواتین سے کہا ہے کہ وہ اُس وقت تک نقاب لینے یا چہرے کا پردہ کرنے سے گریز کریں جب تک حکومت کی طرف سے صورتحال کی وضاحت نہیں کر دی جاتی۔
حکومتی وزیر رؤف حکیم کے مطابق مسلم مخالف فسادات میں ایک مسلمان ہلاک ہو گیا ہے جبکہ مسلمانوں کی املاک کو بھی نذر آتش کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
سری لنکا میں ہونے والے آٹھ بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی ہے۔ ایک وزیر کے مطابق ایک مکان پر چھاپہ مار کر ان حملوں مبں ملوث ہونے کے شبہ میں کم از کم سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔