سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک پروگرام میں کہا کہ 1991 میں اس وقت کے وزیر خزانہ منموہن سنگھ کی طرف سے شروع کی گئی اقتصادی اصلاحات نے ہندوستان کو ایک نئی سمت دکھائی۔ لبرل معیشت کی وجہ سے ملک کو ایک نئی سمت ملی۔ اس کے لیے ملک منموہن سنگھ کا قرض دار ہے۔
اگلے چھ مہینوں میں دنیا کی دوسری معیشت کے مقابلے ہندوستانی معیشت میں زیادہ تیزی سے ہونے والی جن اصلاحات کو لےکر وزیر اعظم اتنے مطمئن ہیں، وہ بھاری بھرکم سرکاری خرچ کے بغیر ناممکن معلوم ہوتے ہیں۔معیشت کو اتنا نقصان پہنچایا جا چکا ہے کہ اصلاحات کاکوئی لائحہ عمل مرتب کرنے یا حکمت عملی پیش کرنے سے پہلے سنجیدگی سے اس کامطالعہ کرنا ضروری ہے۔
ویڈیو:2017میں ہندوستانی معیشت کیسی رہی اور 2018میں اس کے سامنے اہم چیلنجز پر دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو کے ساتھ امت سنگھ کی بات چیت