‘پریکشا پہ چرچہ’ایک سالانہ پروگرام ہے، جس کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ سے بات چیت کرتے ہیں۔ طلبہ کے ساتھ وزیر اعظم کے اس انٹر ایکٹو پروگرام کا پہلا ایڈیشن 16 فروری 2018 کو منعقد کیا گیا تھا۔
میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے فلاسفی کےنصاب میں رام دیو کی یوگ چکتسا رہسیہ سمیت چنندہ کتابوں کو شامل کیا گیا ہے۔یہ کتاب بیماری سے لڑنے میں یوگ کی اہمیت پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کتاب ہٹھ یوگ سوروپ ایوں سادھنا بھی نصاب میں شامل کی گئی ہے۔
وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے لوک سبھا میں بتایا کہ ملک کی42سینٹرل یونیورسٹی میں کل 18647عہدے خالی ہیں، جن میں 6210 ٹیچنگ اور 12437نان ٹیچنگ پوسٹ ہیں۔