EIA

مرکزی وزیرپرکاش جاویڈکر۔ (فوٹوبہ شکریہ : پی آئی بی)

علاقائی زبانوں میں ترجمہ کر نے سے ماحولیاتی مسودے کے مطالب بدل جا ئیں گے: مرکز

مودی سرکار کی ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کے متنازعہ مسودے(ای آئی اے) 2020 کو 22 زبانوں میں ترجمہ کرانے کے دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت کے خلاف ریویو پٹیشن دائر کرکےمرکز نے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے ایک نئے چلن کی شروعات ہو جائےگی اور دوسرے نوٹیفکیشن کا بھی ترجمہ کرنے کا مطالبہ شروع ہوجائے گا۔

HBB 23 July 2020.00_44_40_18.Still004

میڈیا بول: ڈیجیٹل انڈیا میں ڈیجیٹل بلاک!

ویڈیو: پچھلے دنوں ماحولیات کے مسائل کو اٹھانے والی تین ویب سائٹس کو کسی طرح کی اطلاع دیےبغیر بند کر دیا گیا۔ اسی طرح ہریانہ کے کئی اضلاع میں ایپیڈیمک ایکٹ کا سہارا لےکر کچھ صحافیوں اور سماجی تنظیموں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@FFFIndia)

دہلی پولیس نے یو اے پی اے کا حوالہ دے کر ماحولیاتی قانون کے خلاف مہم چلانے والی ویب سائٹ کو بند کرایا

مودی سرکار کے متنازعہ ماحولیاتی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کا آرڈر دیتے ہوئے دہلی پولیس نے کہا تھا کہ ان کی سرگرمیاں ملک کی سالمیت کے لیے ٹھیک نہیں ہیں۔ اب پولیس کا کہنا ہے کہ یو اے پی اے کے الزام والا نوٹس ‘غلطی’ سے چلا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاویڈکر(فوٹو: پی آئی ٹی)

نئے ماحولیاتی قانون پر تجاویز حاصل کر نے کی مدت میں توسیع کے مطالبہ کو جاویڈکر نے خارج کیا

آر ٹی آئی کے تحت حاصل کیے گئے دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کے متنازعہ ڈرافٹ(ای آئی اے) کو لےکرعوام کی جانب سے بھیجے گئے مشوروں کی بنیاد پر وزارت ماحولیات کے افسران نے تجاویز ارسال کرنے کی مدت60 دن بڑھانے کی مانگ کی تھی، لیکن وزیرماحولیات پرکاش جاویڈکر نے اس میں محض 20 دن کا اضافہ کیا۔