Election Speech

دوردرشن نے سی پی آئی کی انتخابی تقریر سے’ آر ایس ایس‘ لفظ ہٹانے کو کہا، پارٹی نے کیا انکار

سی پی آئی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دوردرشن نے تقریر سے آر ایس ایس اور فاشزم جیسے الفاظ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے ہٹانے کے لئے کہا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ مودی حکومت کے اشارے پر ایسی متعصب کارروائی ہو رہی ہے۔