بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو این ڈی اے میں شامل کرنے کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
آڈیو : دی وائر اردو اور سنو انڈیا کے اس خاص پوڈ کاسٹ سیریز الیکشن نامہ کے اس ایپی سوڈ میں سنیے اس لوک سبھا انتخاب میں شمال مشرق اتنا اہم کیوں ہے۔ اور وہاں کن ایشوز پر انتخابات لڑے جا رہے ہیں. غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کی دو ریاستوں میں اسمبلی کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔
مشرقی اتر پردیش میں شناخت کی سیاست سب سے زیادہ تلخ ہے۔ پٹیل، کرمی، راج بھر، چوہان، نشاد، کرمی- کشواہا وغیرہ کی اپنی پارٹیاں بن چکی ہیں اور ان کی اپنی کمیونٹی پر گرفت بےحد مضبوط ہے۔ کانگریس کو ان سب کے درمیان اپنے لئے کم سے کم 20 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ہوگا تبھی وہ یوپی میں باعزت مقام پا سکتی ہے۔
پچھلے سال بھی انڈین ریلوے کی63ہزار ملازمتوں کے لیے انيس ملین درخواستیں جمع کرائی گئی تھيں۔
موجودہ معاملےمیں اپنے گروہ کے غلطی کر رہے ساتھیوں کی طرفداری کے لئے بے تاب ارنب گوسوامی بہت آسانی سے یہ بھول گئے کہ اب بھی یونیورسٹی میں خبرسازی کےلئے اجازت ضروری ہے۔
کانگریس کے نظریے سے دیکھیں تو اس کو آر جے ڈی کی ضرورت اس وجہ سے ہے کہ 1990 میں اقتدار سے بےدخل ہونے کے بعد اب تک یہ پارٹی بہار میں اپنا مینڈیٹ واپس نہیں حاصل کر پائی ہے۔