Environment Ministry

 جمعہ کو اندور میں سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کے ساتھ جلیبی کھاتے بی جے پی رکن پارلیامان گوتم گمبھیر۔ (فوٹو : ٹوئٹر)

دہلی-این سی آر میں آلودگی سے متعلق پارلیامانی کمیٹی کی میٹنگ سے غائب رہے گوتم گمبھیر اور اعلیٰ حکام

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی سنگین صورت حال پر غور وفکر کے لئے پارلیا مانی کمیٹی کی میٹنگ میں 28 میں سے محض چارایم پی نے حصہ لیا۔ کمیٹی میں شامل دہلی سے بی جے پی کے واحد رکن پارلیامان گوتم گمبھیر اندور میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چل رہے ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کرتے دیکھے گئے۔

فوٹو بہ شکریہ: Mssrf foundation

دہلی میں آلودگی کا الزام کسانوں کو دینا بند کریں، دھان بایو پارک بنا نے پر توجہ دیں: سوامی ناتھن

معروف سائنسداں ایم ایس سوامی ناتھن نے کہا کہ کسانوں کو الزام دینے کے بجائے ریاستی حکومتوں کو اپنے یہاں دھان بایو پارک لگانا چاہیے تاکہ کسان پرالی یا پوال کو روزگار اور آمدنی میں تبدیل کر سکیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی میں فضائی آلودگی کا قہر، ای پی سی اے نے کیا ایمرجنسی کا اعلان، 5 نومبر تک سبھی اسکول بند

ای پی سی اےنے کہا ہے کہ ، ہم اس کو صحت عامہ کے مدنظر ایک ایمر جنسی کی طرح لے رہے ہیں کیوں فضائی آلودگی کا صحت پر خطرناک اثر ہوگا، خاص طو رسے بچوں کی صحت کو اس سے زیادہ خطرہ ہے۔

(فائل فوٹو : رائٹرس)

دہلی کی ہوا سیزن کی سب سے خراب سطح پر پہنچی، ای پی سی اے کر سکتا ہے سخت اقدامات کا اعلان

سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، نئی دہلی کے نہرو نگر، اشوک وہار، جہانگیرپوری، روہنی، وزیرپور، بوانا، منڈکا اور آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس بالترتیب : 340، 335، 339، 349، 344، 363، 381 اور 350 ریکارڈ کیا گیا۔

Illustration: Reuters/The Wire

پالیوشن نارمس: سبھی تھرمل پلانٹ کی تعمیل کے باوجود اڈانی پاور کے لیےضابطے میں ڈھیل دی گئی

خصوصی رپورٹ: سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ نے جن تھرمل پاور پلانٹ کی سات اکائیوں کی آلودگی کی سطح کی نگرانی کی تھی، ان میں سے پانچ طےشدہ معیارات کی تعمیل کر رہی تھیں۔ اڈانی پاور کی دو اکائیاں ان معیارات پر کھری نہیں پائی گئیں۔ 17 مئی کو وزارت ماحولیات نے بورڈ کے اعتراضات کو درکنار کرتے ہوئے تھرمل پاور پلانٹ کے فضائی آلودگی کےمعیار کو ہلکا کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

(فوٹو بہ شکریہ : پی آئی بی)

مودی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں میں 1 کروڑ سے زیادہ پیڑ کاٹنے کی اجازت دی

لوک سبھا میں ماحولیات کے وزیرمملکت بابل سپریو نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ سال 2014 سے 2019 کے بیچ منسٹری آف انوائرمنٹ نے ترقیاتی کاموں کے لئے 1.09 کروڑ پیڑ کاٹنے کی اجازت دی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت پیڑ کٹواکر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

Children-March-against-alarming-levels-of-pollution-in-Delhi-PTI-2

دہلی : پانچ سالوں میں فضائی آلودگی نے لی 981 لوگوں کی جان، 17 لاکھ لوگ ہوئے متاثر

دہلی میں 2013 سے 2017 کے بیچ اکیوٹ ریسپریٹری انفیکشن (اے آر آئی )کی وجہ سے 981 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی اور قریب 17 لاکھ لوگ اس بیماری سے متاثر پائے گئے۔ پارلیامنٹ میں منگل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔