ساگر ضلع کے سابق بی جے پی ایم ایل اے ہرونش سنگھ راٹھور کے یہاں چھاپے کے دوران انکم ٹیکس حکام کو کروڑوں کی نقدی، سونے اور چاندی کے زیورات کے ساتھ ہی مگرمچھ بھی ملے۔ راٹھور اور ان کے کاروباری پارٹنر پر انکم ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے۔
آر بی آئی کی ہدایت کے مطابق بنگلور کی شری گروراگھویندر کو-آپریٹو بینک کا کوئی گراہک اپنے کھاتے سے ابھی 35000 روپے سے زیادہ نہیں نکال سکتا ہے۔ اس کے بعد سے بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس، خصوصی طور پر بزرگ شہری اپنی جمع پونجی کو لےکر فکرمند ہیں۔
ممبئی پولیس کی اکانومک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کے ذریعے گرفتار کیے گئے رنجیت سنگھ پی ایم سی بینک کے ایک ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سردار تارا سنگھ کے بیٹے ہیں۔