expelled

پرالا مہاراجہ انجینئرنگ کالج۔ (تصویر بہ شکریہ: pmec.ac.in)

اڑیسہ: ’گائے کا گوشت‘ پکانے کے الزام میں سرکاری انجینئرنگ کالج کے سات طالبعلموں کو ہاسٹل سے نکالا گیا

یہ معاملہ اڑیسہ کے برہم پور کے سرکاری پرالا مہاراجہ انجینئرنگ کالج کا ہے، جہاں سات طالبعلموں پر مبینہ طور پر گائے کا گوشت پکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد کشیدگی کے مدنظر کالج کے قریب پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔