farmers suicide

(علامتی تصویر: رائٹرس)

سال 2018  اور  2020  کے درمیان قرض اور  بے روز گاری کی وجہ سے  25000  سے زائد افراد نے خودکشی کی: حکومت

راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19مہاماری کے دوران پہلے سال یعنی سال 2020 میں بے روزگار لوگوں کے بیچ خودکشی کی سب سے زیادہ تعداد دیکھی گئی اور گزشتہ چند سالوں میں پہلی بار یہ تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

سال 2018 میں کسانوں سے زیادہ بے روزگاروں اور نجی کاروبار کرنے والوں نے کی خودکشی: این سی آر بی

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آربی) کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2018 میں اوسطاً 35 بے روزگاروں اور نجی کاروبار سے جڑے 36 لوگوں نے ہر دن خودکشی کی۔ اس سال 12936 بے روزگاروں اور نجی کاروبار سے جڑے 13149 لوگوں نے خودکشی کی۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

خودکشی کر نے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اہتمام نہیں: حکومت

راجیہ سبھا میں وزیر زراعت پرشوتم روپالا نے کہا کہ سرکار کی جانب سے کسانوں کی معاشی حالت کو ٹھیک کرنے کے لیے کئی پروگرام عمل میں لائے جا رہے ہیں لیکن خودکشی کرنے والے کسانوں کو معاوضہ دینے کا اہتمام موجودہ وقت میں چلائی جا رہی کسی پالیسی میں نہیں ہے۔

خراب ہوئی فصل کو دیکھتا کسان (فوٹو : پی ٹی آئی)

فصل بیمہ یوجنا کے 50 فیصد دعووں کی ادائیگی صرف 30-45 اضلاع میں کی جا رہی ہے

خصوصی رپورٹ : مرکزی وزارت زراعت نے اس کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئےریاستی حکومتوں کے ساتھ مل‌کر جانچ شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کے 5000 کروڑ روپے سے زیادہ کے دعوے کی ادائیگی نہیں کی جا سکی ہے، جبکہ دعوے کی ادائیگی کی معینہ مدت کافی پہلے ہی پوری ہو چکی ہے۔

فوٹو: رائٹرس

مودی کے خلاف الیکشن لڑنے والے 111 کسانوں کی مانگوں کو بی جے پی نے اپنے منشور میں شامل کرنے کا کیا وعدہ

وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے 111 کسانوں کامنصوبہ ہے کہ وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے اور اگھوری سادھوؤں کے بھیس میں مودی کے خلاف تشہیر کریں گے۔

2017 میں دہلی میں تمل ناڈو کے کسانوں نے 100 دنوں سے زیادہ احتجاج کیا تھا۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

نریندر مودی کے خلاف وارانسی سے انتخاب لڑیں‌گے تمل ناڈو کے 111 کسان

وزیر اعظم مودی پر وعدہ نہیں پورا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کسان رہنما ایّاکنّو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی اپنے منشور میں ہماری مانگوں کو شامل کرے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم اپنا فیصلہ واپس لے لیں‌گے۔

(علامتی تصویر : رائٹرس)

فصل بیمہ سے پرائیویٹ کمپنیوں نے کمائے تقریباً 3ہزار کروڑ روپے، سرکاری کمپنیوں کو نقصان: رپورٹ

آئی آر ڈی اے آئی کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2018 تک فصل بیمہ کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنیوں کو 4085 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس میں سے سب سے بڑا نقصان اے آئی سی کو ہوا ہے۔

 (علامتی فوٹو : رائٹرس)

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا: کمپنیوں نے کسانوں کے2800 کروڑ روپے کا دعویٰ نہیں چکایا

بیمہ کمپنیوں کو اکتوبر 2018 تک 66242 کروڑ روپے کا پریمیم مل چکا ہے۔ ایک طرف کمپنیوں کو وقت پر پریمیم مل رہا ہے، وہیں دوسری طرف کسانوں کے دعوے کی ادائیگی کئی مہینوں سے زیر التوا ہے۔

خراب ہوئی فصل کو دیکھتا کسان (فوٹو : پی ٹی آئی)

مودی حکومت کی فصل بیمہ یوجنا سے کمپنیوں کے پریمیم میں 350 فیصدی کا اضافہ

وائر کی اسپیشل رپورٹ: آر ٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت کمپنیوں کو پہلے کی بیمہ اسکیموں کے مقابلے میں36848 کروڑ روپے کا زیادہ پریمیم ملا ہے جبکہ کور کئے گئے کسانوں کی تعداد میں صرف 0.42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پی سائی ناتھ اور نریندر مودی۔  (فوٹو : پی ٹی آئی/فیس بک)

رافیل سے بھی بڑا گھوٹالہ ہے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا: پی  سائی ناتھ

سینئر صحافی اور کسان کارکن سائی ناتھ نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر کے ایک ضلع‎ میں فصل بیمہ یوجنا کے تحت کل 173 کروڑ روپے ریلائنس انشیورنس کو دئے گئے۔ فصل برباد ہونے پر ریلائنس نے کسانوں کو صرف 30 کروڑ روپے کی ادائیگی کی اور بنا ایک پیسہ لگائے 143 کروڑ روپے کا منافع کما لیا۔

فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر

یہ کریں‌گے، وہ کریں‌گے کی جگہ یہ بتاؤ کہ 4سال میں کیا کیا؟

ضمنی انتخاب کے نتیجےبتا رہے ہیں کہ اب جملوں سے کام نہیں چلنے والا۔ دس ریاستوں میں پھیلی لوک سبھا کی چار اور اسمبلیوں کی دس سیٹوں کے ضمنی انتخابی نتائج  کا پیغام،کم سے کم ملک پر حکومت‌کررہی بی جے پی کے لئے، آئینے کی طرح صاف ہے-جنوب […]

علامتی تصویر /PTI

’مہاراشٹرکے آٹھ ضلعوں میں جنوری سے اب تک 907 کسانوں نے کی خودکشی‘

مہاراشٹر میں  اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے تین سال کے دور اقتدار میں 10000 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ نئی دہلی : مہاراشٹر میں اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں پچھلے تین سال کی بی جے پی […]

farmers-1

کارپوریٹ قرض معافی بنام کسان قرض معافی:آخر ترقی کا پیمانہ کیا ہے؟

کسان اپنی پیداواربہت کم قیمت پر بیچنےکو مجبور ہیں،لیکن سیاست اور حکمراں  طبقے نے ان کے مسائل کو اپنی بیان بازیوں تک محدود کر رکھا ہے ۔ ملک کے سیاستداں اکثر ہندوستان کی کل آبادی کے ساٹھ فیصد حصے یعنی کسانوں کے تئیں اپنی اثرانگیز تقریر میں کسان […]

علامتی تصویر | فوٹو : پی ٹی آئ

کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری،مظاہرہ کے لیے دلی پہنچے کسان

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں قرض سے پریشان 22 سالہ کسان نے کی خودکشی۔ تمل ناڈو کے کسانوں نے کہا، شروع کریں‌گے تیسرے دور کا مظاہرہ، دلّی میں آج ہو  رہا ہے کسان مکتی سنسد ۔ نئی دہلی :قرض سے پریشان کسانوں کا مسئلہ سالوں سے برقرار […]

mandsaur farmsers protest victim

ویڈیو: سرکار نے ہماری بات نہیں سنی ،الٹے گولی مار دی

جون 2017میں مدھیہ پردیش کے مندسور میں احتجاج کر رہے کسانوں پر پولیس نے گولی چلائی ،جس میں 6کسان مارے گئے اور آٹھ گھائل ہوئے تھے ۔گھائل کسانوں کو پانچ پانچ لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔جب تین مہینے تک انہیں معاوضہ نہیں ملا ،تب گھائل کسانوں […]