FIFA

پی کے بنرجی، فوٹو بہ شکریہ: /@praful_patel

عظیم ہندوستانی فٹ بالر پی کے بنرجی کا 83 سال کی عمر میں انتقال

سال 1962 کے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پی کے بنرجی ہندوستانی فٹ بال کے سنہری دور کے گواہ رہے۔انہوں نے ہندوستان کے لیے 84 میچ کھیل کر 65 گول کئے۔ پی کے بنرجی ارجن ایوارڈ پانے والے شروعاتی لوگوں میں سے ایک تھے۔ سال 1990 میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔

Photo: Reuters/Raheb Homavandi/File Photo

ایران: خواتین کو مل سکتی ہے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

ایران میں گزشتہ چار دہائیوں سے خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی ہے۔حال ہی میں ایک خاتون کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کو دی جانے والی سزائے قید کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس خاتون نے خود سوزی کر لی تھی۔

انوپ کمار ، فوٹو: پی ٹی آئی

کھیل کی دنیا: بیلجیم کو عالمی ہاکی کپ خطاب اور ممبئی میں کھیلیں گے این بی اے کے اسٹار

نیدر لینڈ کا عالمی کپ ہاکی میں چوتھا خطاب جیتنے کا سپنا اس وقت ٹوٹ گیا جب فائنل میں بلجیم نے اسے ہرا دیا۔بلجیم کے لئے خاص بات یہ رہی کہ وہ پہلی بار فائنل میں پہنچی اور خطاب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی یعنی دنیا کو بلجیم کی شکل میں ایک نیا عالمی فاتح ملا۔

فوٹو: انڈین اولمپک ایسوسی ایشن

کھیل کی دنیا: کرکٹ میں افغانستان کی کارکردگی، سری شنکر کا قومی ریکارڈ اور فیفا

انڈین اولمپک ایسو سی ایشن نے اپنی تاریخ میں پہلی بارمیڈل جیتنے والوں کو نقد انعام سے نوازا ۔ انعامات کی تقسیم کے دوران ایک شرمناک بات یہ ہوئی کہ ایک طرف جہاں بہت سے کھلاڑیوں کے چیک پر نام ہی غلط تھے وہیں کچھ کھلاڑیوں کا چیک پر نام ہی نہیں تھا۔حالانکہ آئی او اے کے صدر نریندر بترا نے اس غلطی کے لئے معافی مانگی مگر اس سے اس بات کا اندازہ تو لگایا ہی جا سکتا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں کو ہندوستان میں کتنی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔